اب اترپردیش میں ہندوؤں کے تہوار پر بھی بند رہیں گے مدرسے

اترپردیش کے تمام مدرسے اب مہانومی، دسہرہ، دیوالی، رکشا بندھن، بدھ پورنیما اور مہاویر جینتی پر بند رہیں گے۔

Jan 03, 2018 01:36 PM IST | Updated on: Jan 03, 2018 01:36 PM IST
اب اترپردیش میں ہندوؤں کے تہوار پر بھی بند رہیں گے مدرسے

علامتی تصویر

لکھنئو۔ اترپردیش کے تمام مدرسے اب مہانومی، دسہرہ، دیوالی، رکشا بندھن، بدھ پورنیما اور مہاویر جینتی پر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ عید میلاد النبی کی چھٹی ایک دن کی جگہ دو دن کر دی گئی ہے۔ یہ فرمان مدرسہ بورڈ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سبھی 16461 مدرسوں کے لئے کلاسوں کا وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔ تمام مدرسوں میں اب ایک ہی وقت میں کلاسیں لگیں گی۔ مدرسوں کی چھٹی میں تخفیف کر کے اب اسے 92 کے بجائے 86 دن کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نے بتایا کہ مدارس کے بچوں کو عظیم شخصیات سے متعارف کرانے کے لئے نئی چھٹیاں شامل کی گئی ہیں۔

Loading...

یہ چھٹیاں رہیں گی

موسم سرما کی چھٹی 26 دسمبر سے 5 جنوری تک رہے گی۔ یوم جمہوریہ، ہولی، عرس خواجہ غریب نواز، مہاویر جینتی، حضرت علی سالگرہ، امبیڈکر جینتی، میراجننوی، شب برأت، رمضان اور عید، بدھ پورنیما، عید الاضحیٰ، رکشا بندھن، محرم، گاندھی جینتی، مہانومی، دسہرہ، چہلم ، دیوالی، عید میلاد النبی، گيارہویں شریف اور کرسمس پر مدرسے بند رہیں گے۔

یہ ہوں گے مدرسے کھلنے کے اوقات

ابھی تک مدارس میں تدریسی کام کے لئے پانچ گھنٹے طے تھے۔ انتظامیہ اپنی سہولت کے مطابق تدریسی کام کے لئے وقت طے کرتی تھی۔ لیکن اب مدارس میں کلاسیں یکم اپریل سے 30 ستمبر تک صبح 8.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک چلیں گی۔ 10.30 بجے سے 11 بجے تک لنچ کا وقفہ ہو گا۔ وہیں، 1 اکتوبر سے 31 مارچ تک کلاسیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلیں گی۔ اس میں 12 بجے سے 12.30 بجے تک انٹرول ہو گا۔

Loading...