غازی آباد : مارکیٹنگ كمپنی انڈيا مارٹ کے دفتر میں لگی آگ ، 5 ملازمین کی موت

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع راج نگر علاقے میں ایک آن لائن مارکیٹنگ کمپنی انڈيامارٹ کے ایک دفتر میں آگ لگ جانے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی

May 14, 2016 07:48 PM IST | Updated on: May 14, 2016 07:48 PM IST
غازی آباد : مارکیٹنگ كمپنی انڈيا مارٹ کے دفتر میں لگی آگ ، 5 ملازمین کی موت

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع راج نگر علاقے میں ایک آن لائن مارکیٹنگ کمپنی انڈيامارٹ کے ایک دفتر میں آگ لگ جانے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راج نگر کی ایک رہائشی عمارت میں صبح 10.30 بجے آگ لگ گئی، جس میں انڈيامارٹ اور دو دیگر کمپنیاں کاروباری سرگرمیاں انجام دیتی تھیں۔

آگ عمارت کی نچلی منزل پر لگی اور جلد ہی یہ پہلی منزل تک پہنچ پہنچ گئی، جہاں انڈيامارٹ کے ملازم ٹیلی مارکیٹنگ کے کام میں مصروف تھے۔ ملازمین پہلی منزل پر پھنس گئے، کیونکہ نچلی منزل پر جانے والا راستہ آگ کی زد میں آ گیا تھا۔ فرار ہونے کی کوشش میں دو ملازم کھڑکی توڑ نیچے کود پڑے۔

دونوں میں سے ایک کی شناخت پیوش گوئل کے طور پر ہوئی ہے، جس کی سر کے بل گرنے کی وجہ سے جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ فائر سیفٹی افسر آركےيادو نے کہا کہ آگ کی اطلاع ملنے پر ہم جائے واقعہ پر پہنچے، جہاں ہم نے تقریبا ایک درجن ملازمین کی جان بچائی۔ آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو کام پر لگایا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو گارگي اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

جبکہ دیگر دو لوگوں کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت چندر پرکاش تیاگی اور پنیت مشرا کے طور پر ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر نے کہا کہ دونوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ دو دیگر ملازمین کو ایم ایم جی اسپتال لے جایا گیا تھا، جنہیں بھی مردہ قرار دے دیا گیا۔ ان کی شناخت رتیک اور ہیمنت کے طور پر ہوئی ہے۔

Loading...

غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو نائب صدر رویندر گودبولے کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی جانچ کروائیں گے کہ پالیسی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کس طرح سے انجام دیا جا رہا تھا۔

Loading...