می ٹو معاملات کی سماعت کیلئے چار ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی دی جائے گی تشکیل ، مینکا گاندھی کا اعلان

جنسی استحصال کے خلاف شروع می ٹو مہم کے تحت سامنے آرہے معاملات کی سماعت کیلئے بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Oct 12, 2018 04:41 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 04:41 PM IST
می ٹو معاملات کی سماعت کیلئے چار ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی دی جائے گی تشکیل ، مینکا گاندھی کا اعلان

مینکا گاندھی ۔ فائل فوٹو ۔

جنسی استحصال کے خلاف شروع می ٹو مہم کے تحت سامنے آرہے معاملات کی سماعت کیلئے بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اس بات کی جانکاری دیتےہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججوں کی چار رکنی کمیٹی ان سبھی معاملات کی سماعت کرے گی۔

جنسی استحصال کے خلاف ان دنوں می ٹو مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم میں کئی فلمی ہستیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مشہور افراد کے نام بھی سامنےآرہے ہیں ۔ می ٹی مہم کی وجہ سے خواتین کی شکایتیں بڑھتی جارہی ہیں ۔

معاملہ کی سنجیدگی کے پیش نظر مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ می ٹو مہم کےمعاملات کی سماعت کرنے کیلئے ریٹائرڈ ججوں کی چار رکنی کمیٹی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی میں سینئر ججوں کی تقرری کی جائے گی جو اس طرح کے معاملات کی سماعت کریں گے۔

Loading...

Loading...