الہ آباد میں خونی کھیل ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا گلا ریت کر قتل

اترپردیش میں الہ آباد کے شوکٹی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان کا دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہے

Sep 18, 2016 01:09 PM IST | Updated on: Sep 18, 2016 01:09 PM IST
الہ آباد میں خونی کھیل ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا گلا ریت کر قتل

الہ آباد : اترپردیش میں الہ آباد کے شوکٹی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان کا دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات شوکٹی علاقے میں تھانہ کے قریب 100 میٹر کے فاصلہ پر بستی میں ایک گھر میں گھس کر نامعلوم حملہ آوروں نے محرّم اور اس کی بیوی اور چار بچوں کو تیز ہتھیار سے کاٹ دیا۔ اس واقعہ میں محرم اور چار بچوں ہلاک ہوگئے۔ اس کی بیوی کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بادی الن ظر یہ معاملہ خاندانی تنازعہ کا لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دو منزلہ مکان میں محرم اور اس کے دو بھائیوں کا خاندان رہتا ہے۔ محرم کا خاندان مکان کے بالائی حصے میں رہتا تھا۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...