غازی آباد : جیکٹ فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی  ، 12 افراد ہلاک ، کئی زخمی

اتر پردیش کے غازی آباد میں جمعہ کی صبح ایک جیکٹ فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی ، جس میں 12 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر سنگین طور پر جھلس گئے ہیں

Nov 11, 2016 10:26 AM IST | Updated on: Nov 11, 2016 10:26 AM IST
غازی آباد : جیکٹ فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی  ، 12 افراد ہلاک ، کئی زخمی

غازی آباد : اتر پردیش کے غازی آباد میں جمعہ کی صبح ایک جیکٹ فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی ، جس میں 12 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر سنگین طور پر جھلس گئے ہیں ۔ زخمیوں کو دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے ، لیکن آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

واقعہ صاحب آباد کے شہید نگر میں پیش آیا ، جہاں ایک تین منزلہ عمارت میں جیکٹ کی فیکٹری چل رہی تھی ۔ صبح تقریبا 4.30 بجے مکان میں اچانک آگ لگ گئی ۔ تنگ  گلی ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر نہیں پہنچ سکیں ۔ مقامی لوگوں نے ہی نالے کے پانی سے آگ کو بجھایا ۔

Loading...

فی الحال موقع پر ایس ایس پی اور دیگر بڑے افسران موجود ہیں ۔ ایس ایس پی دیپک کمار نے بتایا کہ 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جبکہ ایک کی حالت نازک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے ۔

ایس ایس پی نے کہا کہ یہ فیکٹری ایک رضوان نام کے شخص کی ہے ۔ فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ بادی النظر ایسا لگتا ہے کہ فیکٹری غیرقانونی طور پر چل رہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوکین زیادہ تر بلند شہر، بریلی اور مراد آباد کے رہنے والے ہیں ۔

Loading...