مکہ مکرمہ کوبیلسٹک میزائیل سے نشانہ بنانا شرمناک اور قابل مذمت : عبد المنان سلفی

گذشتہ دنوںیمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کو اسکڈمیزائیل سے نشانہ بنائے جانے کا افسوس ناک حادثہ روشنی میں آیا ہے،یہ سانحہ نہایت ہی شرمناک اورقابل مذمت ہے

Oct 31, 2016 10:13 AM IST | Updated on: Oct 31, 2016 10:14 AM IST
مکہ مکرمہ کوبیلسٹک میزائیل سے نشانہ بنانا شرمناک اور قابل مذمت : عبد المنان سلفی

سدھارتھ نگر: گذشتہ دنوںیمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کو بیلسٹک میزائیل سے نشانہ بنائے جانے کا افسوس ناک حادثہ روشنی میں آیا ہے،یہ سانحہ نہایت ہی شرمناک اورقابل مذمت ہے، مکہ مکرمہ ساری دنیاکے مسلمانوں کاقبلہ اور ان کی عقیدتوں کاسب سے بڑا محور اورمرکزہے ،نیزحرمین شریفین سے محبت ہرکلمہ گو مسلمان کے ایمان کاحصہ ہے، اس لئے دنیاکے سارے مسلمان اس حادثہ کو نہایت تشویش کی نظر سے دیکھتے ہیں اور حوثیوں کی اس بزدلانہ حرکت کوحد درجہ شرمناک قراردیتے ہوئے اس کی پُرزورمذمت کرتے ہیں اوراپنے قبلہ و کعبہ کی حفاظت اوراس کے دفاع کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو اپنی سعادت کی آخری معراج تصورکرتے ہیں، ان خیالات کااظہار جمعیت اہل حدیث ضلع سدھارتھ نگر کے ناظم مولاناعبدالمنان سلفی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

مولانا سلفی نے مزید کہاکہ ایران کی نام نہاد اسلامی حکومت نے اپنے مذموم مفادات کے تحفظ اورقلب اسلام مکہ مکرمہ اورمدینہ طیبہ اوردیگر مشاعر مقدسہ کی حرمت کوپامال کرنے کے ناپاک ارادہ سے یمن کے مٹھی بھر حوثیوں کو ورغلا کر، ان کی حمایت اورمددکرکے یمن جیسے پرامن اسلامی ملک کوفتنہ وفسادکیآماجگاہ بنادیا اوروہاں کی قانونی حکومت کاتختہ پلٹواکراور اسے اقتدار سے بے دخل کرکے اپنے حوثی ملیشایوں کویمن کے اہم شہروں اورعلاقوں پرقابض کرادیا، تاکہ مراکز اسلام کو گھیرکر ان کے تقدس کوپامال کرنا اوراپنے مذموم عزائم کی تکمیل ممکن ہوسکے۔

مولانا عبد المنان سلفی نے اس واقعہ پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے حوثیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ کونشانہ بناکر سعودی عرب پربلاسٹک میزائلوں کے داغنے کاسلسلہ جاری ہی تھا کہ اب حوثیوں نے اسکڈمیزائیل سے بھی مکہ مکرمہ کونشانہ بنانے کی جسارت کر ڈالی، آخریہ حوثی کس قسم کے مسلمان ہیں اور وہ کس اسلام کے ماننے والے ہیںکہ اب مسلمانوں کا قبلہ وکعبہ بھی ان کی شر انگیزیوں اور فتنہ و فساد سے محفوظ نہیں، مولانا عبدالمنان سلفی نے سارے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حوثیوں کے اس اسلام دشمن رویہ کو سمجھیں اوردشمنوں کے ناپاک منصوبوں کی تہہ تک پہنچ کران کے ناپاک ارادوں کوناکام بنادیں ۔

Loading...

Loading...