اہل حدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرذمہ داران کو مبارک باد: محمد ہارون سنابلی

میرٹھ ۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد ہارون سنابلی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے زیر اہتمام دو روزہ عظیم الشان تینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران ، اراکین، کارکنان ووابستگان خصوصا قائد جماعت مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

Mar 17, 2016 07:50 PM IST | Updated on: Mar 17, 2016 07:50 PM IST
اہل حدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرذمہ داران کو مبارک باد: محمد ہارون سنابلی

میرٹھ ۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد ہارون سنابلی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے زیر اہتمام دو روزہ عظیم الشان تینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران ، اراکین، کارکنان ووابستگان خصوصا قائد جماعت مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند وہ واحد مسلم تنظیم ہے جس نے رام لیلا میدان میں لگاتار دو روزہ پانچ کامیاب کانفرنسیں منعقد کی ہیں۔ حسن انتظام وانصرام کے لیے ذمہ داران کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے۔ اسی طرح کانفرنس میں ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے ہزاروں ائمہ و خطباء مساجداور عام شرکاء بھی قابل تحسین ہیں جنہوں نے نامساعد موسم کے باوجود نظم و نسق کو بحال رکھا اور آخری وقت تک ڈٹے رہے اور علمائے کرام کی ایمان افروز تقاریر کو بغور سنا اور دہشت گردی کے خلاف مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مہم کو اپنے دم قدم سے تقویت پہنچائی۔ کانفرنس کے حسنِ انتظام اور شرکاء کے ڈسپلن کی پولیس  نے بھی تعریف کی۔

مولانا سنابلی نے کہا کہ انسانیت کے فروغ اور پرامن معاشرہ کی تشکیل میں ائمہ وخطباء کا کردار اور ان کے حقوق کے عنوان پر منعقد ہوئی اس کانفرنس کے دور رس اثرات ثابت ہوں گے۔

Loading...

Loading...