جید عالم دین مولانا ہدایت اللہ کا بعد نماز تہجد مسجد میں ہی انتقال

جید عالم دین مولانا ہدایت اللہ کا ہفتہ کے روز انتقال ہوگیا ۔ نماز تہجد ادا کرنے کے بعد وہ مسجد میں ہی تھے کہ اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

Sep 18, 2016 08:31 PM IST | Updated on: Sep 18, 2016 08:31 PM IST
جید عالم دین مولانا ہدایت اللہ کا بعد نماز تہجد مسجد میں ہی انتقال

بستی : جید عالم دین مولانا ہدایت اللہ کا ہفتہ کے روز انتقال ہوگیا ۔ نماز تہجد ادا کرنے کے بعد وہ مسجد میں ہی تھے کہ اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مولانا کے انتقال کی خبر سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ہر خاص و عام کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ مولانا کے انتقال کی خبر مدرسہ دارالتعلیم و التربیہ کے صدر مدرس مولانا شفاعت اللہ نے دی ہے۔

مولانا نے بستی ضلع کے بکھریا میں اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے کافی کام کیا ۔ مولانا نے سدھارتھ نگر کے سحری بزرگ میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں ۔تاہم بعد میں تدریسی خدمات چھوڑ کر وہ دین اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہوگئے ۔

Loading...

Loading...