بدعنوانوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے بی جے پی کی ہوئی شکست: مولانا کلب جواد

لکھنئو۔ گھورکھپور اور پھولپور میں بی جے پی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ سرکار کو شکست کی وجہ پر غورو فکر کرنا چاہئے۔

Mar 17, 2018 10:21 AM IST | Updated on: Mar 17, 2018 10:21 AM IST
بدعنوانوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے بی جے پی کی ہوئی شکست: مولانا کلب جواد

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد: فائل فوٹو۔

لکھنئو۔ گھورکھپور اور پھولپور میں بی جے پی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ سرکار کو شکست کی وجہ پر غورو فکر کرنا چاہئے۔گوکھپور اور پھولپور جیسی سیٹوں پر شکست ملنا اس بات کی دلیل ہے کہ اقلیتیں اور سیکولر ہندو بھی حکومت کی بعض پالیسوں کی وجہ سے ان سے دور ہورہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ان بدعنوان اور بے ایمان لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرے جنھیں آرایس ایس کے کچھ لوگوں کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور بدعنوانیوں کے الزامات ثابت ہونے کے بعد بھی اب تک ان پر کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔

مولانا نے کہا کہ ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے گی اور بدعنوانوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ مولانا نے کہا کہ 25 مار چ کو منعقد ہونے والی شیعہ و صوفی یکجہتی کانفرنس کے دعوت نامے پہنچائے جا چکے ہیں۔بڑی تعداد میں صوفی حضرات اور شیعہ علماء اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار شیعوں اور صوفیوں کا عظیم الشان اتحاد دیکھا جائے گا۔ مولانا نے اہل لکھنو اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑے امام باڑہ میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔ مولانا نے انقلاب ایران کے دشمنوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

Loading...

Loading...