مایاوتی کا بی جے پی پر پھر تیکھا نشانہ ، کہا : دھوکہ دے کر اقتدار حاصل تو کرلیا ، مگر آج تک کوئی کام نہیں کیا

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نےعوام سے وعدہ کیا اور ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔

Sep 04, 2016 04:52 PM IST | Updated on: Sep 04, 2016 04:52 PM IST
مایاوتی کا بی جے پی پر پھر تیکھا نشانہ ، کہا : دھوکہ دے کر اقتدار حاصل تو کرلیا ، مگر آج تک کوئی کام نہیں کیا

الہ آباد : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نےعوام سے وعدہ کیا اور ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔ مشن 2017 کے پیش نظر آج یہاں پریڈ میدان پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست ہی نہیں ملک کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے انہیں آج تک مکمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی دلتوں کے گھروں میں کھانا کھا کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ دلتوں کا استحصال جاری ہے۔ ملک میں مسلمانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بی جے پی ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ کو مجرمانہ شبیہ کا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صوبے میں کبھی بھی فرقہ وارانہ فسادات کرا سکتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بی جے پی کی آپس میں ملی بھگت ہے۔ فسادات سے غریبوں کا نقصان ہوتا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سیاسی لوگ اپنی اپنی روٹیاں سینكتے ہیں۔

Loading...

Loading...