صحافی گوری لنكیش کا سفاکانہ قتل بڑی سازش کا حصہ ، این آئی اے سے کرائی جائے جانچ : مایا وتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرناٹک کی صحافی گوری لنكیش کے قتل کو بڑی سازش قرار دیا۔

Sep 07, 2017 04:49 PM IST | Updated on: Sep 07, 2017 04:49 PM IST
صحافی گوری لنكیش کا سفاکانہ قتل بڑی سازش کا حصہ ، این آئی اے سے کرائی جائے جانچ : مایا وتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی: فائل فوٹو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرناٹک کی صحافی گوری لنكیش کے قتل کو بڑی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ کرناٹک کی معروف صحافی گوری لنكیش کا بنگلور میں ہوا سفاکانہ قتل ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں اس معاملے کے ساتھ ساتھ ڈابھولكر، گووند پنسارے اور ایم ایم كلبرگي جیسے مصنفین اور ادیبوں کے قتل کی بھی جانچ این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بھیانک قتل کے معاملوں میں صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔ مرکزی حکومت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ محترمہ مایوتاتی نے کہا کہ روشن خیال قلم کاروں ، صحافیوں اور دانشوروں کو ایک کے بعد ایک قتل کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں کو ملک بھر میں خوف زدہ کیا جارہا ہے ۔ مرکزی کو ان معاملوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قتل کے پیچھے ایک خاص مقصد ہوسکتا ہے۔

Loading...

Loading...