مایاوتی نے پھردوہرایا "بی ایس پی کو قابل قدرتعداد میں سیٹیں نہ ملنے پراکیلے لڑیں گی الیکشن"۔

بی ایس پی کے بانی کانشی رام کی برسی پرمنگل کوجاری بیان میں مایاوتی نے کہا کہ انتخابی گٹھ بندھن کیلئے بھی پارٹی نے’ قابل احترام نشستیں‘ ملنے کی شرط رکھی ہے۔

Oct 09, 2018 04:01 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 04:19 PM IST
مایاوتی نے پھردوہرایا

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے مہا گٹھ بندھن پر پھر دباو بنایا: فائل فوٹو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدرمایاوتی نے ایک پھر دوہرایا ہے کہ بی ایس پی کوقابل قدرسیٹیں نہ ملنے پرکسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اوراپنے بل بوتے پرالیکشن لڑے گی۔ بی ایس پی کے بانی کانشی رام کی برسی پر منگل کو جاری بیان میں مایاوتی نے کہا کہ انتخابی گٹھ بندھن کیلئے بھی پارٹی نے’ قابل احترام نشستیں‘ ملنے کی شرط رکھی۔

مایاوتی نے کہا کہ گٹھ بندھن (اتحاد) میں بی ایس پی نشستوں کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگےگی۔ قابل احترام سیٹیں نہ ملنے پر پارٹی تنہا اپنے بل بوتے پرہی انتخابات لڑے گی۔انہوں نے بی ایس پی کے بانی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آنجہانی کانشی رام کے’سروجن ہتائے، سروجن سكھائے‘ کے فلسفہ کے ساتھ ملک کی ترقی کی راہ پرآگے بڑھانے کا کام کریں گی۔

Loading...

بی ایس پی صدرنے کارکنوں سے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اورجنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں متحد ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں، مسلم اوردیگرمذہبی اقلیتوں کے ساتھ ساتھ اعلی ذات کے غریبوں کے عزت ووقارکے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ چاہے اس کے لئے کانگریس اوربی جے پی حکومتوں کی کتنی ہی نفرت اورتشدد کیوں نہ جھیلنا پڑے۔

مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی اورکانگریس پارٹی سے ان طبقات کے بڑے مفادات اورعزت واحترام کی توقع بھی نہیں کرتے، لیکن ان کی توہین بھی ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ اسی لئے انتخابی اتحاد کیلئے ہماری پارٹی نے’قابل قدرنشستیں‘ ملنے کی شرط رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں سماج کےغریبوں کی خیرخواہ نہیں ہیں۔ آزادی کے 70 برسوں کے بعد بھی غریبوں کی حالت ابتر ہے۔ اقتدارمیں ان کی مناسب شراکت آج تک نہیں دی جاسکی ہے۔

Loading...