آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت مخالف: مایاوتی

آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت، پسماندہ طبقات اور مسلم مخالف ہے اور اس حکومت میں ان طبقوں کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے- مایاوتی

Sep 21, 2018 12:03 AM IST | Updated on: Sep 21, 2018 12:03 AM IST
آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت مخالف: مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی: فائل فوٹو

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر محترمہ مایاوتی نے دہلی میں منعقدہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تین روزہ کانفرنس کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی ناکامی اور بدعنوانی سے توجہ ہٹانے کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت، پسماندہ طبقات اور مسلم مخالف ہے اور اس حکومت میں ان طبقوں کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

محترمہ ماياوتي نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکز اور ریاستی حکومتیں غریب، مزدور اور کسان مخالف ایجنڈے پر چل کر بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں جس سے ملک بھر میں بی جے پی کے خلاف غصہ بڑھ رہا ہے۔

آر ایس ایس بھی بی جے پی کے خلاف ماحول سے پریشان ہے اور اسی وجہ سے اس نے پروگرام منعقد کرکے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کی جیت کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے، لیکن پورا ملک جانتا ہے کہ آر ایس ایس دلت، پسماندہ طبقات اور مسلم مخالف ہے اور اس حکومت میں ان طبقوں کے لوگوں کا مذہب، جان و مال اور جینے کی آزادی خطرے میں ہے۔

Loading...

Loading...