اچھی خبر ! اب اس سینٹرل یونیورسٹی میں ملے گی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کی ڈگری

لی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( ایم ایم یو ) نے ایم بی اے میں اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کا کورس تیار کرلیا ہے ۔ اس کیلئے یونیورسٹی میں 20 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ جلد ہی ان سبھی سیٹوں پر داخلہ کیلئے امتحان منعقد کرایا جائے گا۔

Jan 13, 2019 02:14 PM IST | Updated on: Jan 13, 2019 02:14 PM IST
اچھی خبر ! اب اس سینٹرل یونیورسٹی میں ملے گی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کی ڈگری

اب اس سینٹرل یونیورسٹی میں ملے گی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کی ڈگری

اگر آپ ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن ( ایم بی اے ) کرنے کی سوچ رہے ہیں تو ملک کی ایک سینٹرل یونیورسٹی اس کا ایک خاص کورس لےکرآئی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( ایم ایم یو ) نے ایم بی اے میں اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کا کورس تیار کرلیا ہے ۔ اس کیلئے یونیورسٹی میں 20 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ جلد ہی ان سبھی سیٹوں پر داخلہ کیلئے امتحان منعقد کرایا جائے گا۔

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کرنے کے بعد ملک میں تو اس سے نوکری ملے گی نہیں ، اس کیلئے تو پھر عرب ممالک میں ہی جانا پڑے گا ، تو آپ کی یہ سوچ غلط ہے۔ ملک میں بھی اسلامک بینکنگ کی شروعات ہوچکی ہے ۔ بیشک ابھی اس طرح کے بینک کی تعداد کم ہے ، لیکن مستقبل میں اس کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اے ایم یو ایم بی اے ان ہاسپلیٹی ایڈمنسٹریشن بھی شروع کرنے جارہا ہے۔ اے ایم یو کے پی آر او عمر پیر زادہ نے بتایا کہ جلد ہی یہ کورس شروع ہوجائے گا۔ داخلہ کمیٹی نے دونوں کورسوں کو شروع کرنے کیلئے ہری جھنڈی دیدی ہے۔ پی جی ڈپلومہ ان اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کو ایم بی اے کورس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ موجودہ ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے دونوں کورسوں کو کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے۔

Loading...

ناصر حسین کی رپورٹ

 

Loading...