پنجاب میں یونیسیف کے تعاون سے خسرہ اور روبیلاکا ٹیکہ 73لاکھ بچوں کو لگانے کا ہدف ۔ برہم مہندرا

حکومت پنجاب کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود برہم مہندرا نے خسرہ اور وبیلا ٹیکہ کاری مہم کو میڈیا سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چھ ہفتے تک چلنے والی اس مہم میں 73لاکھ بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

Apr 27, 2018 01:26 PM IST | Updated on: Apr 27, 2018 01:26 PM IST
پنجاب میں یونیسیف کے تعاون سے خسرہ اور روبیلاکا ٹیکہ 73لاکھ بچوں کو لگانے کا ہدف ۔ برہم مہندرا

چھ ہفتے تک چلنے والی اس مہم میں 73لاکھ بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

چنڈی گڑھ ۔ حکومت پنجاب کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود برہم مہندرا نے خسرہ اور وبیلا ٹیکہ کاری مہم کو میڈیا سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چھ ہفتے تک چلنے والی اس مہم میں 73لاکھ بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے یونیسیف کے تعاون سے حکومت پنجاب کی ٹیکہ کاری مہم کے لئے میڈیا ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ یکم مئی سے چلنے والی اس مہم میں اسکول کو مرکز بنایا گیا ہے جہاں بچے سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرکاری اور سرکار امداد ایافتہ اسکولوں کی تعداد میں تقریباً ساڑھے 19ہزار ہے جب کہ پرائیویٹ اسکولوں سمیت ان کی تعداد 29131 ہوجاتی ہے۔5200 ورکروں پر مشتمل ٹیکہ لگانے والوں میں 1700سپروائزر ہوں گے اور اس سلسلے میں عالمی صحت تنظیم اور یونیسیف کی بھی مدد شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ یونیسیف کے تعاون سے 45دنوں تک چلنے والی مہم میں تمام طبقوں کی مدد لی جائے گی تاکہ کوئی بچہ ٹیکہ لگنے سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب پوری تیاری کے ساتھ آئی ہے اور ہم اس میں تمام طرح کی طاقتوں کو جھونک دیں گے اور اس میں آنگن واڑی، آشا کارکنوں اور دیگر طبی کارکنوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...