میرٹھ: نشے کی حالت میں ٹرک ڈرائیور نے 16 لوگوں کو کچلا، 5 کی موت

مرٹھ میں رفتار اور نشے نے پانچ لوگوں کی جان لے لی۔ نشے کی حالت میں ٹرک چلا رہے ایک ڈرائیور نے 10 چکے والے ٹرک پر اپنا قابو کھو دیا۔

Aug 30, 2018 10:03 AM IST | Updated on: Aug 30, 2018 11:06 AM IST
میرٹھ: نشے کی حالت میں ٹرک ڈرائیور نے 16 لوگوں کو کچلا، 5 کی موت

حادثہ کی تصویر

میرٹھ میں رفتار اور نشے نے پانچ لوگوں کی جان لے لی۔ نشے کی حالت میں ٹرک چلا رہے ایک ڈرائیور نے 10 چکے والے ٹرک پر اپنا قابو کھو دیا۔ اس کے بعد اس بے قابو ٹرک نے 16 لوگوں کو کچل دیا۔ ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ملزم ڈرائیور کوگرفتار کر لیا ہے۔

یہ درد ناک حادثہ میرٹھ کے ٹی پی نگر تھانہ علاقہ کے دہلی سڑک پر ہوا، جہاں دیر رات سڑک پر 100 کلومیٹر کی رفتار سے دوڑ رہے ٹرک نے پہلے ایک اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ اس ٹکر کی وجہ سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ٹرک نے میٹ سے بھرے چھوٹے ٹرک کو ٹکر ماری۔ یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ پورا میٹ سڑک پر بکھر گیا۔ اس ٹرک سے 200 میٹر آگے جاکر تیز رفتار ٹرک نے رکشہ  سوار دو لوگوں کو کچل ڈالا۔

Loading...

حادثہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ 4 لوگوں نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا اور کئی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حادثہ میں اب تک تقریباََ 5 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ حادثہ کے بعد موقعہ پر پہنچے بی جے پی کارکنان نے بھی جم کر ہنگامہ کیا۔

Loading...