میرٹھ کے انیس احمد بغیر کسی اجرت کے قرآن پاک کی جلد سازی کی خدمات دے رہے ہیں انجام

میرٹھ ۔ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان ثواب کے لئے مختلف خدمات انجام دیتے ہیں ۔

Jun 13, 2016 01:10 PM IST | Updated on: Jun 13, 2016 01:11 PM IST
میرٹھ کے انیس احمد بغیر کسی اجرت کے قرآن پاک کی جلد سازی کی خدمات دے رہے ہیں انجام

میرٹھ ۔ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان  ثواب کے لئے مختلف خدمات انجام دیتے ہیں ۔ کچھ افراد روزے داروں کے لئے سحری اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں تو کچھ افراد کچھ اور کام کرتے ہیں۔  لیکن میرٹھ کے انیس احمد قرآن پاک کی جلد سازی اور مرمت کرکے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میرٹھ کے انیس  احمد پیشے سے  ایک جلدساز ہیں لیکن مساجد میں رکھے ہوئے بوسیدہ قرآن شریف کی جلد سازی کرکے اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مساجد میں موجود  کلام پاک کی مرمت اور جِلدسازی کی  انیس  احمد کوئی اجرت بھی نہیں لیتے ۔  انیس  احمد کا کہنا ہے کہ اس کا ثواب اور اجر ان کو بارگاہ خداوندی سے حاصل ہو رہا ہے۔  جب ماہ رمضان میں مسلمان قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں تو اس کا ثواب اجرت کے طور پر انہیں بھی حاصل ہو گا۔

 اپنی  خصوصی خدمات کے ذریعہ  انیس  احمد کو  شہر میں خاص پہچان حاصل ہے ۔ مقامی افراد بھی انیس  احمد کی اس خدمت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com