ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن منا رہے لوگوں اور پولیس میں تصادم ، انسپکٹر کے سر میں لگی شدید چوٹ

میرٹھ : ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کی رات آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی جیت کا جشن منا رہے لوگوں اور پولیس کے درمیان جم کر جھڑپ ہوگئی۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ مشتعل لوگوں نے صدر بازار تھانہ انسپکٹر کے سر پر اینٹ مار دی۔

Mar 28, 2016 12:25 PM IST | Updated on: Mar 28, 2016 12:25 PM IST
ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن منا رہے لوگوں اور پولیس میں تصادم ، انسپکٹر کے سر میں لگی شدید چوٹ

میرٹھ : ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کی رات آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی جیت کا جشن منا رہے لوگوں اور پولیس کے درمیان جم کر جھڑپ ہوگئی۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ مشتعل لوگوں نے صدر بازار تھانہ انسپکٹر کے سر پر اینٹ مار دی، جس کی وجہ سے انسپکٹر کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال انسپکٹر سٹی اسکین کے لئے میڈیکل کالج بھیج دیاگیا ہے۔

جیت کے جشن کے دوران ہنگامے کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں ہیں ، جن میں ایک داروغہ اور سکھ طبقہ کے افراد کے درمیان جم کر جھڑپ ہورہی ہے۔ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لیا ہے۔ سکھ کمیونٹی کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے سکھ نوجوان کی پگڑی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ، جس کے بعد ہنگامہ شروع ہوا۔ پولیس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ نوجوانوں کے حراست میں لینے کے بعد سکھ کمیونٹی کے لوگ کافی ناراض ہیں۔

وہیں واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ معاملہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ احتیاطی طور پر جائے واقعہ پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس دوران تلاشی مہم بھی شروع کردی ہے۔

Loading...

Loading...