جب رپورٹر سے بھی تیز نکلے نیتا جی، خفیہ کیمرہ پکڑا

Aug 12, 2016 08:15 PM IST | Updated on: Aug 12, 2016 08:16 PM IST
جب رپورٹر سے بھی تیز نکلے نیتا جی، خفیہ کیمرہ پکڑا

میرٹھ : میرٹھ میں سماجوادی پارٹی لیڈر کے اسٹنگ آپریشن کا معاملہ اجاگر ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل اور بے چینی کا ماحول ہے ۔ میرٹھ کی سوال خاص اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے غلام محمد کا کوبرا پوسٹ نے اسٹنگ آپریشن کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن بات چیت کے دوران ہی شک ہونے پر غلام محمد نے کوبرا پوسٹ کے اس رپورٹر سے کیمرہ چھین لیا اور رپورٹر کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ غلام محمد کی شکایات پر دہلی گیٹ تھانہ پولیس نے رپورٹر کو حراست میں لے کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

شہر میں یہ معاملہ آج لوگوں کی زبان پر رہا ، لیکن کس مقصد سے اس اسٹنگ آپریشن کو انجام دینے کی کوشش کی گئی تھی ، اس بابت قیاس آرائی کا دور گرما گیا ۔ کئی مقامات سے مقامات نیتا جی کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان اس سلسلہ میں توتو میں میں کی بھی خبر ہے ۔ تاہم حقیقت انکشاف اس وقت ہی ہوگا ، جب کیمرے میں ریکارڈ کی گئی بات چیت سامنے آئے گی ۔

تاہم ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے معاملہ کو زیادہ طول نہ دے کر رفع دفع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کیونکہ بتایا جارہا ہےکہ نیتا جی نے ریکارڈنگ میں کوئی ایسی بات کہ چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اب معاملہ کو دبانا چاہتے ہیں۔ ادھر اس طرح رپورٹر کو حراست میں لینے کی وجہ سے مقامی میڈیا میں ناراضگی کا ماحول ہے۔

Loading...

Loading...