یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں میں شمالی ہندوستان آگے

یونو کے ایک سال کی کامیاب تکمیل کا جشن منانے کیلئے شروع کیا گیا یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ نوجوان ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو سلیبریٹ کرتا ہے۔ یونو ایس بی آئی کے نئے دور کا ڈیجیٹل بینک ہے ۔

Jan 19, 2019 01:39 PM IST | Updated on: Jan 19, 2019 01:50 PM IST
یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں میں شمالی ہندوستان آگے

ہندوستان کے سب سے بڑے انڈر 20 ایوارڈ حاصل کرنے والے یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ سے متعلق شارٹ لسٹ کا حصہ ہیں ۔ یونو کے ایک سال کی کامیاب تکمیل کا جشن منانے کیلئے شروع کیا گیا یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ نوجوان ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو سلیبریٹ کرتا ہے۔ یونو ایس بی آئی کے نئے دور کا ڈیجیٹل بینک ہے ۔

جیوری کے ایک مضبوط طریقہ کار کو اپنایا گیا تھا اور 20 سال سے کم عمر ایوارڈ حاصل کرنے والے 60نوجوان مرد و خواتین کو یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔ یہ 60 نام جو کہ ہر ایک زمرہ میں تین ہیں اب انہیں عوامی ووٹنگ کیلئے (ہائیپرلنک ) ڈال دیا گیا ہے ۔ یہ زمرے ہیں اسٹوڈینٹ اچیووور ، اداکار ، اسپورٹ چمپئن ، فن اور ادب ، پرومیزنگ گیم چینجر ، سوشل میڈیا پر اثر ڈالنے والے ، پرفارم کرنے والے فنکار ، ڈس ایبلیٹی چمپئن ، گلوبل انڈین وغیرہ ۔

ساٹھ نامزدگیوں کو شارٹ لسٹ کرنے والی جیوری میں نیشنل پے مینٹس کارپوریشن آف انڈیا کے سربراہ دلیپ اسبے ، مائیکرو سافٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکڑ سشی سری دھرن ، فیس بک کے سابق ڈائریکٹر آنند چندرسیکرن ، پالو آلٹو ، سوہا علی خان ، اداکار ، مصنف ، دیا مرزا ، ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر ملکا دوآ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بوریا مجمدار ، کھیلوں کے صحافی اور مصنف شامل ہیں ۔  یہ نامزدگیاں نالج پارٹنرس ، کے پی ایم جی کے ذریعہ کی گئی ہیں ۔ یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ دی نیٹ ورک کے ذریعہ کو کیوریٹ کیا گیا ہے۔

 ساٹھ نامزدگیوں میں سے 15 نامزدگیاں ہندوستان کی جنوبی ریاستوں ، 17 شمالی ہندوستان سے ہیں ، جو کہ واحد سب سے بڑا زمرہ ہے ، 14 نامزدگیاں مغربی ہندوستان سے ، پانچ وسطی ہندوستان سے اور تین مشرقی ہندوستان سے ہیں ۔ گلوبل انڈینس زمرہ میں چھ نامزدگیاں ہیں ۔
Loading...

ایس بی آئی کے ترجمان نے کہا "یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 ایوارڈ کا قیام یونو کے کامیاب ایک سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے عمل میں آیا تھا ۔ یونو ایس بی آئی کے نئے دور کا ڈیجیٹل بینک ہے اور یہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ا ثرو رسوخ رکھنے والی نئی نسل کو جوڑتا ہے ۔ یہ وہ نئی نسل ہے ، جسے نو عمری میں ترغیب یا کامیابی ملی ہے ۔ جیوری رکن اور اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ میں یونو ایس بی آئی 20 انڈر 20 جیوری کا حصہ بن کر بڑی پرجوش تھی۔ یہ ایوارڈ ہندوستان کے چند بہتر اور نوجوان ذہنوں کو سلیبریٹ کرتا ہے۔ میرے ساتھی جیوری ارکان اپنے شعبہ کی نمایاں شخصیات ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم نے اچھا کام کیا ہے ۔ آپ یقینی بنائیں کہ آپ انہیں ووٹ دیں ( ہائیپر لنگ ) اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

شمالی ہندوستان سے ریاست کے اعتبار سے نامزدگیاں درج ذیل ہیں :۔

 جموں و کشمیر

زائرہ وسیم ۔ ممتاز اداکارہ ۔ خاتون

پنجاب 

اونیت کور ۔ پرفارمنگ فنکارہ ۔ خاتون ، سلیمان ۔ پرفارمنگ فنکار ، مرد ۔ نازیہ ، ڈس ایبلیٹی چمپئن ۔ خاتون

ہریانہ 

اجے ناگر ، سوشل میڈیا انفلوئنسر ۔ مرد ۔ رنکو ہوڈا، ڈس ایبلیٹی چمپئن ۔ مرد ۔ انوبھو ودھوا ، سسٹینبلیٹی پائنیر ۔ مرد ۔ مانو بھاکیر ، اسپورٹس چمپئن ۔ خاتون ۔ انیش بھنوالا ، اسپورٹس چمپئن ۔مرد ۔

راجستھان 

ہردوار سنگھ بھاٹی ، ڈس ایبلیٹی چمپئن ۔ مرد ۔ جاسو خان ، پرفارمنگ فنکار ۔ مرد ۔

اترپردیش 

سشما ورما ، اسٹوڈینٹ اچیوور ۔ خاتون ۔ نشٹھا شرما ۔ پرفارمنگ فنکارہ ۔ خاتون ۔ سوربھ چودھری ۔ اسپورٹس چمپئن ۔ مرد ۔ رچت یادو ، 15،  سوشل میڈیا انفلوئنسر ۔ مرد

نئی دہلی 

کاویہ وگنیش ۔ پرومیزنگ گیم چینجرس ۔ خاتون ۔ ارنو اگروال ، پرمیزنگ گیم چینجرس ۔ مرد

ایوارڈ حاصل کرنے والے ان تمام نوجوانوں کے اندر بے پناہ توانائی اور عزم ہے ، جو یونو کی آڈینس سے میل کھاتی ہے ۔ یونو ایک ایسا بینک اقدام ہے جو نئے دور کی ایسی آڈینس سے مطابقت رکھتا ہے ، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر اپنی سہولت کے حساب سے بھروسہ کرتی ہے۔

Loading...