سابق عاشق نے انٹرنیٹ پر ڈالے فحش ویڈیو، گاوں والوں نے خاتون پرہی لگایا جرمانہ

خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ سانگما کے ساتھ تعلقات کے دوران اس نے بغیربتائے فحش ویڈیو بنالیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا۔

Sep 11, 2018 12:50 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 12:54 PM IST
سابق عاشق نے انٹرنیٹ پر ڈالے فحش ویڈیو، گاوں والوں نے خاتون پرہی لگایا جرمانہ

علامتی تصویر

میگھالیہ کے شمالی گاروہلس علاقے میں ایک خاتون کے سابق عاشق نے اس کی نیم برہنہ تصویریں اورویڈیو انٹرنیٹ پرڈال دیئے۔ یہ معاملہ اجاگرہونے پرگاوں کے بزرگوں نے خاتون پر تین ہزارروپئے کا جرمانہ لگا دیا۔ اس کےعلاوہ خاتون کو اپنے"گناہوں کے کفارہ" کے طورپرمقامی کلب کو 1500 روپئے دینے کا حکم دیا گیا۔

متاثرہ نے اس معاملے میں میندی پتھر پولیس تھانے میں اپنے گاوں کے مانس رنگ سانگما کے خلاف 30 اگست کو شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

Loading...

خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ سانگما کے ساتھ تعلقات کے دوران اس نے بغیربتائے فحش ویڈیو بنالیا تھا۔ اس بارے میں جب اسے پتہ چلا تو اس نے اسے ڈیلیٹ کرنے کو کہا، لیکن سانگما نے اسے ڈیلیٹ کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  شرمناک : سگے بھائی پر 12 سال کی معصوم بہن کی آبروریزی کا لگا الزام ، ملزم فرار

اس کے ساتھ ہی اس نے بتایا کہ جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون کرکے تصویریں ویب سائٹ پرڈالنے سے روکنے کی کوشش کی، تو اس نے اسے اور پھیلانے کی دھمکی دے دی۔خواتن کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی شلانگ واقع سول سوسائٹی (سی ایس ڈبلیو او) نے اس حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گاوں والوں نے اسے 6 ستمبرکو سمن کیا اور جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں:   والد نے اپنی ہی تین بیٹیوں کے ساتھ کی زیادتی، 9 سالہ بیٹی کو پانچ سال سے بنا رہا تھا اپنی ہوس کا شکار

سی ایس ڈبلیواوکی صدراگریس کھارشنگ نے نیوانڈین ایکسپریس کوبتایا "اگلی صبح ڈائنا ڈبی مدرس یونین" نے متاثرہ کو بلایا اوروائرل ویڈیو کے لئے اسے ہی قصوروارٹھہرایا۔ وہ کہتی ہیں "اس لڑکی نے اس شخص پربھروسہ کیا تھا اوراسے ویڈیو پھیلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:   یکطرفہ پیارمیں دیوانہ بن گیا انجینئر، عاشق نے 10 ویں کی طالبہ کا کرڈالا قتل

 

Loading...