میوات کی بیٹی شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی کے ایم اے اردو میں کیا ٹاپ

ایم اے اردو کے پہلے سال کے نتینجے میں شبانہ نے 92 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔

Feb 06, 2019 01:06 PM IST | Updated on: Feb 06, 2019 03:25 PM IST
میوات کی بیٹی شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی کے ایم اے اردو میں کیا ٹاپ

اردو کی ٹاپر طالبہ شبانہ

یاسین میو ڈگری کالج(وائی ایم ڈی) نوح کی طالبہ شبانہ نے اپنے کالج اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔ ایم اے (اردو) میں پڑھنے والی  طالبہ شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے۔ حال ہی میں آئے ایم اے اردو کے پہلے سال کے نتینجے میں شبانہ نے 92 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ شبانہ نے 500 میں سے 463 نمبرات حاصل کئے ہیں۔  شبانہ کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وائی ایم ڈی کالج کی طالبہ شبانہ نے بی اے بھی وائی ایم ڈی کالج سے کیا ہے۔ شبانہ پڑھائی میں کافی ہونہار ہیں۔ وائی ایم اڈی کالج میں ایم اے اردو کے 14 طلبا ہیں۔ نوح کھنڈ کے کھیڑلا کے رہنے والےمقبول احمد کی صاحبزادی شبانہ پڑھائی میں شروع سے ہی کافی تیز تھیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ 'ان کے اساتذہ کی رہنمائی کے تحت انہیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس میں کالج انتطامیہ اور والدین کا کافیساتھ ملا ہے'۔

Loading...

Loading...