کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، ایک شہری کی موت، چار پولیس اہلکار زخمی

کشمیر میں پولیس کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اتوار کو دہشت گردوں نے سری نگر کے خانيار پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا ہے

Apr 30, 2017 09:20 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 09:20 PM IST
کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، ایک شہری کی موت، چار پولیس اہلکار زخمی

file photo

سری نگر : کشمیر میں پولیس کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اتوار کو دہشت گردوں نے سری نگر کے خانيار پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کم از کم ایک شہری کی موت ہو گئی۔ حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شہری کی شناخت غلام محمد خان کے طور پر ہوئی ہے ، جو سری نگر کے الہی باغ کا رہنے والا ہے۔

Loading...

Loading...