نابالغ بچی نے دیا بچے کو جنم، بچے کی پیدائش کے بعد ہوا ریپ کا انکشاف، ملزم گرفتار

ایک نابالغ لڑکی کے ماں بننے کے بعد اس کے ساتھ ریپ کا انکشاف ہواہے۔ 10ویں کلاس میں پڑھنے والی بتائی جا رہی اس طالبہ کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا اور یہاں اسپتال میں نابالغ لڑکی نے بچی کو جنم دیا۔

Dec 15, 2018 10:24 PM IST | Updated on: Dec 15, 2018 11:09 PM IST
نابالغ بچی نے دیا بچے کو جنم، بچے کی پیدائش کے بعد ہوا ریپ کا انکشاف، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

فتح آباد میں 15 سال کی ایک نابالغ لڑکی کے ماں بننے کے بعد اس کے ساتھ ریپ کا انکشاف ہواہے۔ دراصل 10 ویں کلاس میں پڑھنے والی بتائی جا رہی اس طالبہ کو سرکاری اسپتال میں حمل کا درد ہونے کے چلتے داخل کرایا گیا اور یہاں اسپتال میں نابالغ لڑکی نے بچی کو جنم دیا۔ اس کے بعد اہل خانہ کو پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں غلط کام ہوا۔ بتادیں کہ لڑکی کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

نابالغ لڑکی کے ذریعےبچی کو جنم دئے جانے کی اطلاع پولیس تھانہ میں دی گئی۔ ا س کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نابالغ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے بات کی تو پتہ چلا کہ ہسار کے رہنے والے ایک شخص نے نابالغ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔

Loading...

ڈی ایس پی جگدیش کاجلا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ اور متاثرہ نابالغ لڑکی کے بیان درج کر لئے گئے ہیں۔ بیانوں کی بنیاد پر پولیس نے ہسار کے رہنے والے ملزم شخص کے خلاف ریپ کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

Loading...