نابالغ لڑکی نے بچے کو دیا جنم، پولیس فرار پڑوسی شخص کی تلاش میں

شملہ میں ایک اسپتال میں نابالغ لڑکی نے بچے کو جنم دیا تھا۔ اس اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ معاملہ چھوٹا شمل پولیس تھانہ علاقہ کا ہے

Nov 27, 2018 08:13 AM IST | Updated on: Nov 27, 2018 09:36 AM IST
نابالغ لڑکی نے بچے کو دیا جنم، پولیس فرار پڑوسی شخص کی تلاش میں

علامتی تصویر

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں نابالغ لڑکی نے بچے کو جنم دیا ہے۔ پولیس نے ملزم شخص پر ریپ اور پوکسو کا معاملہ درج کیا ہے۔ پڑوسی شخص فرار ہے۔ بتا دیں کہ سنیچر کو شملہ میں ایک اسپتال میں نابالغ لڑکی نے بچے کو جنم دیا تھا۔ اس اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ  معاملہ چھوٹا شمل پولیس تھانہ علاقہ کا ہے۔

جانکاری کے مطابق نابالغ لڑکی کے پڑوسی شخص کے ساتھ تعلقات بن گئے۔ اس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ شخص کی عمر 23 سال ہے۔ وہ نابالغ کے پڑوس میں رہتاتھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب لڑکی 4۔5 ماہ حمل سے تھی اس نے پڑوسی شخص کو اس بارے میں بتا دیا تھا اور شادی کو لیکر بھی بات ہوئی۔ مگر لڑکا کافی وقت سے غائب بتایا جا رہا ہے۔

Loading...

اب لڑکی کو ڈلیوری کیلئے اسپتال لایا گیا تو یہ معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت بھی معاملہ درج کیا۔ شملہ کے ایس ایس اپی پرویر ٹھاکر نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔ چھوٹا شملہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Loading...