کان میں ہوا درد تو ڈاکٹر نے لکھ دی 18 ہزار روپے کی دوا !۔

کان میں درد ہونے پر مریض ڈاکٹر کے پاس پہنچا ، لیکن یہاں اسے ڈاکٹر نے بڑا جھٹکا دیدیا

Jul 05, 2018 05:43 PM IST | Updated on: Jul 05, 2018 05:43 PM IST
کان میں ہوا درد تو ڈاکٹر نے لکھ دی 18 ہزار روپے کی دوا !۔

علامتی تصویر

کان میں درد ہونے پر مریض ڈاکٹر کے پاس پہنچا ، لیکن یہاں اسے ڈاکٹر نے بڑا جھٹکا دیدیا ۔ درد دور کرنے کیلئے ڈاکٹر نے مریض کو جو دوا لکھ کردی ، اس نے سب کے ہوش اڑا دئے ، کیونکہ جو دوائیں ڈاکٹر نے لکھی تھیں ، ان کا بل 18 ہزار روپے بن گیا۔ یہ معاملہ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں پیش آیا ۔

اب اس پورے معاملہ کا وزیر صحت نے نوٹس لیا ہے ۔ شملہ کے بالائی علاقہ رامپور کے کھنیری اسپتال میں ایک مریض کان میں درد کی شکایت لے کر پہنچا ۔ اس دوران ڈاکٹر نے 18 ہزار روپے کی دوا لکھ دی ۔ قیمت دیکھ کر مریض کے ہوش اڑ گئے ۔

Loading...

وزیر صحت وپن پرمار نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ پرمار نے کہا کہ مہنگی دوا لکھنے والے ڈاکٹروں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ پرمار نے کہا کہ محکمہ ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے گا ۔ کسی بھی مریض کو بلاوجہ پریشان نہیں ہونے دیں گے ۔

Loading...