دہرادون میں اقلیتی طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

اتراكھنڈ کی دارالحکومت دہرادون میں آج کا دن اقلیتوں کے نام رہا ۔ ریاست کے ہونہار طلبہ وطالبات کو وزیر اعلی ہریش راوت نے انعامات سے نوازا اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں اقليتی معاشرے کے لئے چل رہی تمام اسکیموں کا فائدہ براہ راست ضرورت مندوں کو مہیا کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Nov 10, 2016 10:37 PM IST | Updated on: Nov 10, 2016 10:37 PM IST
دہرادون میں اقلیتی طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

دہرہ دون : اتراكھنڈ کی دارالحکومت دہرادون میں آج کا دن اقلیتوں کے نام رہا ۔ ریاست کے ہونہار طلبہ وطالبات کو وزیر اعلی ہریش راوت نے انعامات سے نوازا اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں اقليتی معاشرے کے لئے چل رہی تمام اسکیموں کا فائدہ براہ راست ضرورت مندوں کو مہیا کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پروگرام میں حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی ہنر اسکیم کے تحت 275 طلبہ و طالبات کو مختلف روزگار مہیا کرانے کے پیش نظر روزگار سے جڑے ٹریننگ پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا۔

خیال رہے کہ ریاست میں اقلیتی محكمے کے ذریعے كئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں ۔ ہریش راوت نے بالیکا اتساہ وردھن یوجنا اور ہنر اسکیم کے تحت بارہ طالبات کو سرٹیفکیٹ دئے۔ ان میں وہ لڑكياں بھی شامل رہیں، جنہوں نے اتراکھنڈ ثانوی تعلیم کونسل اور اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے عالم ، کامل اور فاضل کے امتحانات میں 60 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والوں اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہی لڑکیوں کو 75-75 ہزار روپے کی اسكالرشپ دی۔ وزیر اعلی کے ہاتھوں انعامات لینے والی یہ ہونہار طالبات اپنی حوصلہ افزائی سے بے حد خوش ہوئیں۔

اس موقع پر ہریش راوت نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں اتراکھنڈ میں اقلیتی معاشرے سے وابستہ اسکیمیں بہتر طریقے سے چل رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاست کی مسلم آبادی والے علاقوں میں اسکیموں کو پختہ کرنے کی بات کہی ۔

Loading...

Loading...