مرکزی حکومت اگلے ہفتے کر سکتی ہے کسانوں کے لئے بڑا اعلان!۔

مرکزی حکومت اگلے ہفتے کسانوں کے لئے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ ایم ایس پی اور مارکیٹ کی قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کا حکومت کا منصوبہ ہے

Jan 16, 2019 06:39 PM IST | Updated on: Jan 16, 2019 06:40 PM IST
مرکزی حکومت اگلے ہفتے کر سکتی ہے کسانوں کے لئے بڑا اعلان!۔

وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

کسانوں کی قرض معافی کے جواب میں مودی حکومت اب ہر مہینہ ایک مقرر رقم دینے جیسے منصوبہ لانے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، مرکزی حکومت اگلے ہفتے کسانوں کے لئے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ ایم ایس پی اور مارکیٹ کی قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کا حکومت کا منصوبہ ہے۔ جن دھن کھاتے کی طرح حکومت کے سی سی ( کسان کریڈٹ کارڈ) سہولتوں کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔

اس پر سب سے زیادہ اتفاق کے آثار ہیں۔ وہ ہے اناج کی سرکاری قیمت اور کسانوں کو ملی قیمت کے درمیان کا فرق براہ راست کسانوں کے کھاتے میں دیا جائے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اسکیم کو پچھلی تاریخ سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔ یعنی خریف سیزن جو ختم ہو گیا ہے، اس سیزن کا اناج کسانوں نے منڈی میں فروخت کر دیا ہے۔ اس کے عوض میں بھی کسانوں کو تلافی کرنے کی تجویز ہے۔

Loading...

اس حساب سے ہر کسان کو فی ایکڑ تقریبا 1700 روپے دینے کی تجویز ہے۔ ہو سکتا ہے کہ سیاسی فیصلہ لیتے ہوئے اسے دو ہزار روپئے بھی کر دیا جائے۔ اس طرح سالانہ پچاس ہزار کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔

Loading...