امرسنگھ نے آرایس ایس سے وابستہ تنظیم کو کروڑوں روپئے کی جائیداد عطیہ کردیا، بتائی یہ وجہ

عطیہ کی گئی جائیداد کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ اس میں ان کی قدیم رہائش گاہ بھی شامل ہے، جس کی موت چارکروڑ ہے۔ ساتھ ہی ترواں گاوں کی 10 بیگھہ زمین جس کی قیمت 10 کروڑ بتائی جارہی ہے، عطیہ میں دی گئی ہے۔

Nov 29, 2018 10:48 AM IST | Updated on: Nov 29, 2018 10:56 AM IST
امرسنگھ نے آرایس ایس سے وابستہ تنظیم کو کروڑوں روپئے کی جائیداد عطیہ کردیا، بتائی یہ وجہ

سماجوادی پارٹی سے باہرکئے گئے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ: فائل فوٹو

سماجوادی پارٹی سے باہرکئے گئے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ نے اعظم گڑھ واقع اپنی قدیم (آبائی) جائیدادراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ تنظیم "سیوا بھارتی سنستھان" کوعطیہ کردیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق امرسنگھ نے اپنے آنجہانی والد کی یاد میں ان کی جائیداد سیوا بھارتی کے نام پرکرنے کا فیصلہ لیا۔ جب سے ان کے والد کی موت ہوئی تھی، تبھی سے ان کا یہ گھرخالی رہتا تھا۔ عطیہ کی گئی جائیداد کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بتائی جارہی ہے۔  اس میں ان کی قدیم (آبائی) رہائش گاہ بھی شامل ہے، جس کی قیمت چارکروڑ ہے۔ ساتھ ہی ترواں گاوں کی 10 بیگھہ زمین جس کی قیمت 10 کروڑ بتائی جارہی ہے، عطیہ میں دی گئی ہے۔

Loading...

بدھ کو وارانسی سے جونپورجاتے ہوئے امرسنگھ نے اس بات کی تصدیق کی اورکہا "آرایس ایس بڑی تنظیم ہے، اسے کچھ عطیہ دینا بہت چھوٹی بات ہوگی۔ میرے آنجہانی والد کی یاد میں میری جائیداد کو دے کرمیں نے سماج کی خدمت کی کوشش میں تعاون کرنے کی کوشش کی ہے"۔

حالانکہ امرسنگھ نے الزامات کا جواب نہیں دیا، جس میں کچھ سیاسی جماعتیں یہ کہہ رہی ہیں کہ آرایس ایس کے ذریعہ امرسنگھ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امرسنگھ کی پوری سیاسی زندگی آرایس ایس کے خلاف رہی ہے، وہ آرایس ایس کو فرقہ پرست بتاتے رہے ہیں۔

امرسنگھ کی پیدائش اعظم گڑھ میں ہوئی ہے۔ ملائم سنگھ حکومت میں انہوں نے اعظم گڑھ کی ترقی کے لئے بہت کا م کیا، لیکن 2010 میں سماجوادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے الگ پروانچل ریاست کا درجہ دلانے کولے کرراشٹریہ لوک منچ نام کی ایک پارٹی بنائی۔ اس کولے کرانہوں نے پیدل یاترا بھی کی، لیکن ان کی پارٹی کوکوئی کامیابی نہیں ملی۔

Loading...