یوپی میں جماعت اسلامی سمیت دیگرمسلم تنظیموں نے شروع کی "ووٹرلسٹ بیداری مہم"۔

انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پرمسلمانوں کے نام ووٹر لسٹ سےغائب ہونے کی شکایت ملتی ہے۔ اس لئے مسلم تنظیموں نے اس مسئلے کوسنجیدگی سے لیا ہے۔

Oct 09, 2018 02:49 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 02:49 PM IST
یوپی میں جماعت اسلامی سمیت دیگرمسلم تنظیموں نے شروع کی

ووٹرلسٹ بیداری مہم میں خواتین بھی مصروف۔

الہ آباد: آسام میں قومی شہری رجسٹریشن (این آرسی) کی پریشانی جھیلنے کے بعد اب مسلم تنظیموں نے اترپردیش میں پہلے سے ہی محتاط ہوکر بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔  مسلمانوں کے نام ووٹر لسٹ میں درج کرانے اورنئے ووٹروں کو فہرست میں شامل کرانے لے کئے کئی سماجی تنظیموں نے عوامی مہم چلا رکھی ہے۔

مسلم تنظیمیں اپنے اپنےعلاقوں کی ووٹرلسٹ اپ ڈیٹ کرانے میں مصروف ہو گئی ہیں۔ ووٹر لسٹ بیداری مہم  میں جماعت اسلامی ہند اوراسٹو ڈنٹس اسلامک آرگنا ئزیشن (ایس آئی او)  کےعلاوہ سرکردہ سماجی تنظیمیں بھی پیش پیش ہیں۔

Loading...

انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پرمسلمانوں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی شکایت ملتی ہے۔ مسلم تنظیموں نے اب اس مسئلے کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے۔ یو پی میں کئی مسلم سماجی تنظیموں نے ’’ووٹر لسٹ بیداری مہم‘‘ چلائی ہوئی ہے۔ اس مہم   کے تحت  لسٹ سے غائب ناموں کو فہرست میں شامل کرایا جا رہا ہے اورنئے ووٹروں سے فارم بھی بھر وائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:     مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مسلم طلبہ و طالبات میں بیداری مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت : ظفر محمود

ایس آئی اوکے الہ آباد یونٹ کے صدرعمرخالد، جماعت اسلامی ہند کے رکن جاوید محمد اور سماجی کارکن سراج احمد نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے نوجوانوں کا ووٹرآئی کارڈ بنوایاجائے، اس لئے ہم انہیں بیدار کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 10 ہزار سے زائد فارم ہم نے تقسیم کردیئے ہیں۔ ہم یہ مہم چلارہے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے حق رائے دہی کے حقوق مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:      اسکالرشپ اسکیم کی صد فی صد کامیابی کے لئے جھارکھنڈ میں بیداری مہم شروع

حالانکہ یہ مہم اتنی آسان نہیں ہے۔ مسلم تنظیموں کو مہم کے دوران کئی دقتوں کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔ بعض مسلم علاقوں میں ووٹرلسٹ میں درج کرانے کو لے کرکوئی خاص جوش وخروش دیکھنے کونہیں مل رہا ہے۔ مہم سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں سیاسی شعوراوربنیادی تعلیم کی بہت کمی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ووٹر لسٹ اورشہریت کو لےکرآسام جیسی صورتحال یو پی میں نہ دیکھنے کوملے، اس کے لئے مسلم تنظیمیں اپنی طرف سے پوری کو شش کر رہی ہیں۔ لیکن ریاست کے بعض  پسماندہ علاقوں میں سیاسی شعوراورتعلیم کی کمی کہ وجہ سے ووٹرلسٹ بیداری مہم میں کئی طرح کی پریشانیوں کا بھی سامنا  بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

 الہ آباد سے مشتاق عامر کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:  ابوالفضل انکلیو میں جماعت اسلامی ہند کے زیرانتظام کل ہند مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد

Loading...