بی جے پی کے خلاف اکھاڑا پریشد کے بیان کی مسلم تنظیموں نے کھل کر حمایت کی

ایو دھیا میں رام مندر کی تعمیر کو سیاسی ایشو بنانے کے بی جے پی کے اعلان کے خلاف اکھا ڑا پریشد کے بیان کی مسلم تنظیموں نے کھل کر حمایت کی ہے ۔

Oct 20, 2016 11:04 PM IST | Updated on: Oct 20, 2016 11:05 PM IST
بی جے پی کے خلاف اکھاڑا پریشد کے بیان کی مسلم تنظیموں نے کھل کر حمایت کی

الہ آباد : ایو دھیا میں رام مندر کی تعمیر کو سیاسی ایشو بنانے کے بی جے پی کے اعلان کے خلاف اکھا ڑا پریشد کے بیان کی مسلم تنظیموں نے کھل کر حمایت کی ہے ۔ خیال رہے کہ کل الہ آباد میں اکھا ڑا پریشد کے سر براہ مہنت نرندر گری نے رام مندر کو الیکشن میں اٹھائے جانے کے بی جے پی کے اعلان کی سخت مذمت کی تھی ۔ سر کردہ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ رام مندر کے معاملہ میں اکھاڑا پریشد کے موقف کی تائید کرتے ہیں ۔

اکھا ڑا پریشد کے سر براہ مہنت نرندگ گری نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی نے رام مندر کو اسمبلی الیکشن میں گھسیٹنے کی کوشش کی ، تو وہ بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر کے مخالفت کرے گا ۔ اب مسلم تنظیموں نے بھی اکھاڑا پریشد کی حمایت کا علان کیا ہے۔مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ رام مندر اور بابری مسجد تنازع کو آپسی رضا مندی سے حل کرنے کی اکھاڑا پریشد کی کوششوں کی بھر پورحمایت کرتی ہے۔

اکھاڑا پریشد کا موقف ہے کہ رام مندر -بابری مسجد کا معاملہ ایک مذہنی معاملہ ہے ، جس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے اور اس مسئلہ کو آپسی بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ بیشترمسلم تنظیموں کا بھی یہی موقف ہے ۔اکھاڑا پریشد کی حمایت میں مسلم تنظیموں کے آگے آنے سےاکھاڑا پریشد کے موقف کو مزید تقویب ملنے کی امید ہے ۔

Loading...

Loading...