مظفر نگر میں گینگ وار سے دہشت میں پولیس ، 3 ہلاک ، 2 زخمی

جیسے ہی فائرنگ میں تین لوگوں کی موت کی خبر علاقے میں پھیلی ، لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا ۔ مشتعل لوگوں نے جائے حادثہ سے لے کر اسپتال تک جم کر احتجاج کیا

Aug 05, 2016 09:33 AM IST | Updated on: Aug 05, 2016 09:34 AM IST
مظفر نگر میں گینگ وار سے دہشت میں پولیس ، 3 ہلاک ، 2 زخمی

مظفرنگر : اترپردیش کے مظفرنگر میں دیر شام گینگ وار کے دوران فائرنگ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں ۔ گینگ وار کی اطلاع ملتے ہی اعلی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے ۔ جیسے ہی فائرنگ میں تین لوگوں کی موت کی خبر علاقے میں پھیلی ، لوگوں نے ہنگامہ  شروع کر دیا ۔ مشتعل لوگوں نے جائے حادثہ سے لے کر اسپتال تک جم کر احتجاج کیا ۔

بتایا جا رہا ہے کہ کچھ ماہ پہلے سابق وزیر مملکت چترنجن سوروپ کے کیشیر سے بجنور میں لوٹ پاٹ ہوئی تھی ۔ لاکھوں کی لوٹ کے پیسے کی تقسیم کو لے کر اختر اور وصی نام کے بدمعاشوں میں تنازع  چل رہا تھا ۔

Loading...

اختر نام کا شخص جب اپنے 80 ہزار روپے مانگنے کے لئے وصی کے پاس پہنچا ، تو ان لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ فی الحال علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات  کردیا گیا ہے ۔

Loading...