ہریش راوت کے اسٹنگ پر ہائی کورٹ نے کہا : کنہیا کے ویڈیو کا کیا ہوا ، سب کو معلوم ہے

دہرادون : نینی تال ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے کے معاملہ میں 19 اپریل تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Apr 07, 2016 08:19 PM IST | Updated on: Apr 07, 2016 08:19 PM IST
ہریش راوت کے اسٹنگ پر ہائی کورٹ نے کہا : کنہیا کے ویڈیو کا کیا ہوا ، سب کو معلوم ہے

دہرادون : نینی تال ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے کے معاملہ میں 19 اپریل تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں اب 18 اپریل کو اگلی سماعت ہوگی۔ ادھر جمعرات کو سماعت کے دوران جب اٹارني جنرل مکل روہتگی نے ہریش راوت کے اسٹنگ کی سی ڈی کا ذکر کیا ، تو ہائی کورٹ نے فورا ہی کہا کہ کنہیا کے ویڈیو کا کیا ہوا سب کو معلوم ہے۔

خیال رہے کہ سماعت کے دوران جب ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے پوچھا کہ کیا اس معاملہ میں فلور ٹیسٹ صحیح طریقہ نہیں ہے ، تو اے جی مکل روہتگی نے ہریش راوت کے اسٹنگ آپریشن کا حوالہ دیا اور ایوان میں مالی بل پاس نہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔

روہتگی کی اس دلیل پر ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ نے کہا کہ کنہیا کے ویڈیو کا کیا ہوا سب کو معلوم ہے۔ غورطلب ہے کہ مرکز کی جانب سے پہلی مرتبہ اے جی روہتگی نے کورٹ میں سماعت کے دوران ہریش راوت کے اسٹنگ کا ذکر کیا تھا۔

Loading...

Loading...