بہو کی موت کے معاملے میں بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ سمیت بیٹا اور بیوی گرفتار

غازی آباد۔ بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کی بہو ہمانشی کی مشتبہ موت کے سلسلے میں پولیس نے رکن پارلیمنٹ سمیت خاندان کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Apr 07, 2016 12:13 PM IST | Updated on: Apr 07, 2016 12:14 PM IST
بہو کی موت کے معاملے میں بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ سمیت بیٹا اور بیوی گرفتار

غازی آباد۔ بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کی بہو ہمانشی کی مشتبہ موت کے سلسلے میں پولیس نے رکن پارلیمنٹ سمیت خاندان کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے رکن پارلیمنٹ نریندر کشیپ، ہمانشی کے شوہر ساگر کشیپ اور ایم پی کی بیوی کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے لڑکی کے چچا کی شکایت پر ایم پی سمیت خاندان کے 6 افراد کے خلاف جہیز قتل کا معاملہ درج کیا تھا۔

بدھ کو رکن پارلیمنٹ کی بہو کی لاش گھر کے باتھ روم میں ملی تھی جن کے سر میں گولی لگی تھی۔ یہ گولی ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے کی ریوالور سے ماری گئی تھی۔ ممبر پارلیمنٹ کے خاندان کے کہنا ہے کہ بہو نے خودکشی کی ہے لیکن لڑکی کے خاندان والوں کا الزام ہے کہ ان سے کافی دنوں سے جہیز کی مانگ کی جا رہی تھی۔ گزشتہ چند دنوں سے لڑکی کو فارچونر گاڑی کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

Loading...

بتا دیں کہ ممبر پارلیمنٹ نریندر کشیپ کے بڑے بیٹے ڈاکٹر ساگر کی بیوی ہمانی عرف ہمانشی کی مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ ان کے سر میں گولی لگی تھی۔ سسرال کے لوگ اسے خود کشی بتا رہے ہیں جبکہ ہمانشی کے لواحقین اسے جہیز قتل بتا رہے ہیں۔

Loading...