جھوٹے وعدوں کے سہارے مرکز کے اقتدار پر قابض ہوئی مودی حکومت ہر محاذ پرناکام: ملائم

اعظم گڑھ ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اعظم گڑھ کے ایم پی ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ جھوٹے وعدوں کے سہارے مرکز کے اقتدار پر قابض ہوئی نریندر مودی حکومت سے عوام بہت تیزی سےمایوس ہونے لگے ہیں۔

Mar 23, 2016 10:53 AM IST | Updated on: Mar 23, 2016 10:54 AM IST
جھوٹے وعدوں کے سہارے مرکز کے اقتدار پر قابض ہوئی مودی حکومت ہر محاذ پرناکام: ملائم

اعظم گڑھ ۔  سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اعظم گڑھ کے ایم پی ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ جھوٹے وعدوں کے سہارے مرکز کے اقتدار پر قابض ہوئی نریندر مودی حکومت سے عوام بہت تیزی سےمایوس ہونے لگے ہیں۔ مرکزی حکومت مہنگائی سمیت تمام محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مسٹر یادو نے کل یہاں سٹھیاؤں میں چینی مل کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کو مهنگائی کے خلاف حمایت ملی تھی لیکن ملک میں آج مهنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر ملکی دوروں سے فرصت نہیں مل رہی ہے اس کے باوجود خارجہ پالیسی پہلے سے کمزور ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں بے روزگاری کا مسئلہ اور پیچیدہ ہوا ہے۔ کاروباری طبقہ حکومت کی طرف سے ملے دھوکے سے دلبرداشتہ ہے۔ چو طرفہ مہنگائی نے متوسط اور کمزور طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ ایس پی لیڈروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔ ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ 2017 میں اگر دوبارہ حکومت بنانی ہے تو حکومت کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانا ہوگا۔ ترقی کے میدان میں ریاستی حکومت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ حکومت نے تمام وعدے پورے کر دیے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی مقبول نعروں کی بدولت مرکز میں اقتدار پر قابض ہوئی۔ چار کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کے وعدے کیے۔ کالا دھن سبھی کے کھاتوں میں بھیجنے کے نام پر ووٹ مانگے۔ مہنگائی کی دہائی دی۔ عوام نے ان تمام وعدوں کے دھوکے میں آ کر مرکز میں بی جے پی کی حکومت بنا دی۔ انہوں نے کہا کہ آج صرافہ تاجر احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک کے وزیر خزانہ کو ان کی بات سننے کی فرصت نہیں ہے۔ اب تک کسی بھی بے روزگار کو نوکری نہیں دلا پائے۔ کسی کے اکاؤنٹ میں پیسہ بھی نہیں آیا۔ چین کی فوج سرحد پر قبضہ کر رہی ہے اور ملک کے وزیر اعظم چین میں اپنی عزت افزائی میں لگے ہیں۔

اس موقع پر مسٹر یادو نے کارکنوں سے 2017 میں ہر قیمت پر حکومت بنانے کا وعدہ لیا۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کو بیدار ہوجانے کا مشورہ دیا اور عوام سے کہا کہ اگر یہاں کے لیڈروں سے انہیں کسی طرح کا گلہ شکوہ ہے تو وہ خفیہ خط کے ذریعے مجھے آگاہ کرائیں۔ ان کی بات سنی جائے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں صرافہ تاجروں کے مسائل کو مضبوطی سے رکھنے کا وعدہ کیا۔ ریاستی حکومت کو اپنے پارلیمانی حلقہ کی چینی مل کو وقت پر مکمل کر دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ کی ترقی شروع سے ہی صرف سماج وادی پارٹی نے کی ہے۔ تقریب میں موجود سابق راجیہ سبھا ایم پی امر سنگھ نے سماج وادی پارٹی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں جو بھول چوک ہوئی اسے معاف کرنا۔ آج اعظم گڑھ میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں ایس پی ترقیاتی کام کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...