ملک بدل رہا ہے، لیکن کچھ لوگوں کا دماغ نہیں بدلا : مودی

سہارنپور : حکومت کے دو سال پورے ہونے پر یوپی کے سہارنپور میں ایک وکاس پرو ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔وزیر اعظم مودی نے ریلی خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے کاموں کی جم کر تعریف کی ۔

May 26, 2016 06:36 PM IST | Updated on: May 26, 2016 06:36 PM IST
ملک بدل رہا ہے، لیکن کچھ لوگوں کا دماغ نہیں بدلا : مودی

سہارنپور : حکومت کے دو سال پورے ہونے پر یوپی کے سہارنپور میں ایک وکاس پرو ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔وزیر اعظم مودی نے ریلی خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے کاموں کی جم کر تعریف کی ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں یوپی سے ممبر پارلیمنٹ ہوں۔ 2 سال ٹھیک قبل میں حلف لے رہا تھا۔ آج مرکز کے ساتھ ریاستی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لئے کام کریں ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں بھی ایک ریاست کا طویل عرصہ تک وزیر اعلی چہ چکا ہوں اور میں ریاست کی پریشانیوں کو بخوبی واقف ہوں۔ جب میری حکومت بنی تو میں نے فیصلہ کیا کے مرکز کے خزانے میں سے 65 فیصد دولت ریاستوں کی ہوگی ۔ آج ریاست کے خزانے میں مرکز سے زیادہ پیسہ ہے۔ تاکہ ریاست اچھی طرح کام کر سکیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ غریب ماں باپ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ بھی غریب رہے۔ ہم غربت دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپوزیشن پر بھی تیکھا حملہ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بدل رہا ہے، لیکن کچھ لوگوں کا دماغ نہیں بدل رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ سال 3 کروڑ لوگوں کو اور آنے والے 3 سالوں میں 5 کروڑ لوگوں کو گیس کنکشن دئے جائیں گے۔ پہلے کی حکومتوں نے گیس کو امیروں کی امانت بنا دی تھی۔اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال میں آپ نے کیا کوئی خبر سنی کہ مودی حکومت نے ایک روپے لیا ہو۔ دو سال پہلے اخبارات اور ٹی وی میں آئے دن بدعنوانی کی خبریں آتی تھیں۔

Loading...

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اور غریبوں کو علاج معالجہ میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مودی حکومت جلد ہی ڈاکٹروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 65 سال کردے گی اور اس بابت کابینہ میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کچھ ریاستوں میں ڈاکٹروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہے تو کچھ میں 62 سال ، مگر اب نئی ریٹائرمنٹ عمر کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔

Loading...