نوئیڈا اتھارٹی کی سابق سی ای او نیرا یادو کی خودسپردگی، کورٹ نے بھیجا ڈاسنا جیل

غازی آباد : نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سابق سی ای او نیرا یادو نے پیر کو خصوصی سی بی آئی عدالت میں خودسپردگی کردی ، جس کے بعد انہیں ڈاسنا جیل بھیج دیا گیا ۔ جیل بھیجے جانے کے فیصلہ کے بعد نیرا یادو اپنے شوہر کے ساتھ باہر تک آئی ۔ اس کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان ان ڈاسنا جیل بھیج دیا گیا ۔

Mar 15, 2016 09:22 AM IST | Updated on: Mar 15, 2016 09:22 AM IST
نوئیڈا اتھارٹی کی سابق سی ای او نیرا یادو کی خودسپردگی، کورٹ نے بھیجا ڈاسنا جیل

غازی آباد : نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سابق سی ای او نیرا یادو نے پیر کو خصوصی سی بی آئی عدالت میں خودسپردگی کردی ، جس کے بعد انہیں ڈاسنا جیل بھیج دیا گیا ۔ جیل بھیجے جانے کے فیصلہ کے بعد نیرا یادو  اپنے شوہر کے ساتھ باہر تک آئی ۔ اس کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان ان ڈاسنا جیل بھیج دیا گیا ۔

نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سی ای او رہتے ہوئے نیرا یادو نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی دو بیٹیوں کے نام پر دو پلاٹ الاٹ کرا دیے تھے ۔ سی بی آئی کے اسپیشل  جج ایس لال کی عدالت نے نیرا یادو کو نوئیڈا پلاٹ الاٹمنٹ معاملے کا مجرم پایا تھا اور  اس کے لئے انہیں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔

نیرا یادو سی بی آئی  عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ  گئی تھیں ۔  وہاں پر یادو نے اپنی سزا کو ختم کئے جانے کے لئے عرضیدی تھی ۔ تاہم عرضی مسترد ہونے کے بعد پیر کو سابق سی ای او نیرا یادو اپنے شوہر مہندر یادو کے ساتھ سی بی آئی عدالت میں پہنچی اور خود سپردگیکی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسی معاملے میں ملزم ایک اور آئی اے ایس افسر راجیو کمار بھی جلد ہی خود سپردگی کرسکتی ہیں۔

Loading...

Loading...