غریب اور ضرورتمند مریضوں کی سہولیات کے لئے میرٹھ میں مائی سٹی چیرٹیبل اسپتال کا آغاز

میرٹھ : معاشی طور پر کمزور اور ضرورتمند طبقہ آج اعلیٰ درجے کی طبّی سہولیات سے محروم ہے ۔

May 16, 2016 11:42 PM IST | Updated on: May 16, 2016 11:44 PM IST
غریب اور ضرورتمند مریضوں کی سہولیات کے لئے میرٹھ میں مائی سٹی چیرٹیبل اسپتال کا آغاز

میرٹھ : معاشی طور پر کمزور اور ضرورتمند طبقہ آج اعلیٰ درجے کی طبّی سہولیات سے محروم ہے ۔ ان ضرورتمندوں کو معمولی خرچ میں اعلیٰ درجے کی طبّی سہولیات فراہم کرانے کے مقصد سے میرٹھ میں ایک چیرٹیبل اسپتال کی شروعات کی گئی ہے ۔ اس اسپتال کے افتتاح کے موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے حاجی یعقوب اور ڈاکٹر جمال زیدی کی اس پیش رفت کا تعارف کراتے ہوئے اس قدم کو صدقہ جاریہ قرار دیا اور دعا کی۔

محمّد یعقوب ایجوکیشنل چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اس چیرٹیبل اسپتال کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس مائی سٹی اسپتال میں مرض کے مطابق مریض کی ضرورت اور سہولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔

شہر کے مشہور سرجن ڈاکٹر جمال زیدی کی نگرانی میں اور ان کے تعاون سے اس اسپتال میں نہ صرف بہترین او پی ڈی کی سہولیات فراہم کرانے کا دعوی کیا جا رہا ہے بلکہ جدید ترین تکنیک کے استعمال سے مہنگی سرجری کی سہولیات کو بھی انتہائی کم قیمت پر فراہم کئے جانے کا بھی دعوی کیا جا رہا ہے ۔

Loading...

Loading...