لکھیم پور کھیری میں ہوئے بھیانک سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک، 5 زخمی

لکھیم پوری/کھیری۔ اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے پسگنواں علاقے میں آج صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں ٹاٹا میجک پر سوار 11 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

Apr 28, 2018 08:58 AM IST | Updated on: Apr 28, 2018 10:07 AM IST
لکھیم پور کھیری میں ہوئے بھیانک سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک، 5 زخمی

حادثہ کی شکار ٹاٹا میجک کی فوٹو

لکھیم پوری/کھیری۔ اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے پسگنواں علاقے میں آج صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں ٹاٹا میجک پر سوار11 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ساڑھے پانچ بجے قومی شاہراہ نمبر 24 پر اوچولیا کے نزدیک صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک میں ٹاٹا میجک نے ٹکر ماردی ۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سبھی زخمیوں کو شاہجہاں پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا نے 11 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت سنگین ہے جنہیں ضلع اسپتال سیتاپور میں بھرتی کرایا گیا ہے۔  ابھی مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خود ضلع مجسٹریٹ شیلندر کمار سنگھ اور ایس پی ڈاکٹر ایس. چنپا جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال، پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔  اس حادثے میں ٹاٹا میجک بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔

Loading...

Loading...