گورکھپور - گونڈہ روٹ پر دوڑے گا الیکٹرک انجن ، ہفتہ میں چار دن چلے گی ہمسفر ٹرین

ڈومریا گنج سے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی کوشش سے گورکھپور - گونڈہ روٹ پر ڈیزل انجن کی جگہ پر الیکٹریکل انجن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Nov 04, 2017 09:02 PM IST | Updated on: Nov 04, 2017 10:46 PM IST
گورکھپور - گونڈہ روٹ پر دوڑے گا الیکٹرک انجن ، ہفتہ میں چار دن چلے گی ہمسفر ٹرین

سدھارتھ نگر : ڈومریا گنج سے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی کوشش سے گورکھپور - گونڈہ روٹ پر ڈیزل انجن کی جگہ پر الیکٹریکل انجن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جگدمبیکا پال کے مطابق سدھارتھ نگر کے باشندوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ بھی ہے کہ گورکھپور آنند نگر ، گونڈہ اور آنند نگر سے نوتنواں (نارتھ ایسٹ ریلوے) جس کی مسافت 262 کلو میٹر ہے ، اب ان ریل پٹریوں پر پاور انجن ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ان کا کہنا ہےکہ ریلوے نے اس پروجیکٹ کیلئے 202.94 کروڑ روپے منظور کئے ہیں ، جس کی وجہ سے 2018 سے 2019 تک شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے دہلی کیلئے چلنے والی گاڑی ہمسر اب ہفتہ میں ایک دن کی بجائے چار دن چلے گی ۔ گورکھپور سے چل کر سدھارتھ نگر ہوئے دہلی کیلئے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مطالبہ پورا ہوجانے کے بعد ابھی بھی میں ہندوستانی ریلوے بورڈ سے گورکھپور صبح کیلئے ٹرین کا مطالبہ کروں گا۔ اس سے دوست ملک نیپال سے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی کافی راحت محسوس ہوگی۔

Loading...

Loading...