شوریہ تربیتی کیمپ : فیض آباد کے بجرنگ دل کا ضلع کنوینر مہیش شرما گرفتار

فیض آباد : ایودھیا میں شوریہ ٹریننگ کیمپ کے دوران ہتھیاروں کی ٹریننگ دینے کے معاملے میں اتر پردیش پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔

May 25, 2016 11:18 PM IST | Updated on: May 25, 2016 11:18 PM IST
شوریہ تربیتی کیمپ : فیض آباد کے بجرنگ دل کا ضلع کنوینر مہیش شرما گرفتار

فیض آباد : ایودھیا میں شوریہ ٹریننگ کیمپ کے دوران ہتھیاروں کی ٹریننگ دینے کے معاملے میں اتر پردیش پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے فیض آباد کے بجرنگ دل ضلع کنوینر مہیش مشرا کو گرفتار کیا ہے ۔ بدھ کی صبح ہی فیض آباد کوتوالی میں بجرنگ دل اور ان کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ بجرنگ دل کی ٹریننگ کے دوران فسادیوں اور دہشت گردوں کو ایک خاص طبقے کے طور پر بتانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ ساتھ ہی بجرنگ دل پر معاشرے میں نفرت گھولنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔

Loading...

واضح رہے کہ پیر کو ایودھیا میں بجرنگ دل نے کارکنوں کو اسلحہ کی ٹریننگ دی تھی ، جس میں دہشت گردوں کو ایک خاص کمیونٹی کے لوگوں کے طور پر دکھایا گیا تھا ۔ بعد میں ریاست کے گورنر رام نائک نے بھی اس کی حمایت کی تھی اور اسی کے بعد اس معاملے پر سیاست بھی گرما گئی ۔ بی جے پی جہاں ایف آئی آر کی مخالفت کر رہی ہے تو وہیں کانگریس اور جے ڈی یو اس کو دیر سے اٹھایا گیا درست قدم بتا رہے ہیں ۔

Loading...