صرف تعلیم کے ذریعہ ہی کیا جا سکتا ہے دہشت گردی اور تشدد کا خاتمہ: پروفیسر رتن لال

الٰہ آباد۔ دہشت گردی اور تشدد کا مقابلہ ہتھیار سے نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ۔

Jan 26, 2016 04:47 PM IST | Updated on: Jan 26, 2016 04:47 PM IST
صرف تعلیم کے ذریعہ ہی کیا جا سکتا ہے دہشت گردی اور تشدد کا خاتمہ: پروفیسر رتن لال

الٰہ آباد۔ دہشت گردی اور تشدد کا مقابلہ ہتھیار سے نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ۔تعلیم وہ ہتھیار ہے جو بہت سے مسائل کو حل کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رتن لال ہانگلو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران  کیا ۔

الہ آباد یونیورسٹی میں یوم جمہوریہ اپنی روایتی شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا ۔یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ہانگلو نے پرچم کشائی کے فرائض انجام دئے ۔اپنے خطا ب میں پروفیسر ہانگلو نے نفرت اور تشدد سے پاک سماج کی تعمیر میں اساتذہ اور طلبا کے رول  کی اپیل کی ۔ یوم جمہوریہ کی تقریب میں موجود اساتذہ نے بھی تعلیم کو صحت مند سماج کی تعمیر کے لئے ضروری قرار دیا۔

Loading...

Loading...