جب تک دلت وزیر اعظم نہیں ہوگا، ملک کی ترقی نہیں ہوگی: اویسی

فیض آباد۔ آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ جب تک ملک کا وزیراعظم کوئی دلت نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔

Feb 08, 2016 12:10 PM IST | Updated on: Feb 08, 2016 12:10 PM IST
جب تک دلت وزیر اعظم نہیں ہوگا، ملک کی ترقی نہیں ہوگی: اویسی

فیض آباد۔ آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے  کہا کہ جب تک ملک کا وزیراعظم کوئی دلت نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔ مسٹر اویسی نے کل یہاں ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 32 کلومیٹر دوربیکا پور میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں دلت اور مسلمانوں کا استحصال ہوا ہے اور جب تک اس ملک میں دلت وزیر اعظم نہیں ہوگا تب تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے بابا بھیم راو امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر اگر نہ ہوتے تو ملک میں سیکولرزم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی وجہ سے ہی آج ہندوستان ایک سیکولرملک ہے۔ انہوں نے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی پر مسلمانوں اور دلتوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ اب سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کا ریاست میں اقتدار میں آنا مشکل ہے۔ جو دلتوں اور مسلمانوں کی ترقی کرے گا وہی یہاں حکومت کرے گا۔

Loading...

Loading...