پاکستان نے قومی دن کے موقع پر پھر الاپا کشمیر کا راگ ، علیحدگی پسندوں کی جدوجہد کی بھی حمایت

پاکستان نے آج کہا کہ کشمیر کا پرانا راگ پھر چھیڑتے ہوئے آج کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہئے۔

Mar 23, 2017 08:41 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 08:41 PM IST
پاکستان نے قومی دن کے موقع پر پھر الاپا کشمیر کا راگ ، علیحدگی پسندوں کی جدوجہد کی بھی حمایت

نئی دہلی: پاکستان نے آج کہا کہ کشمیر کا پرانا راگ پھر چھیڑتے ہوئے آج کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہئے۔ ہندستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یہاں پرچم لہرانے کے بعد کہا کہ پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور وہ ہندستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک اپنے اختلافات خاص طورپر مسئلہ کشمیر کو حل کرلیں گے۔

مسٹر باسط نے کشمیری علیحدگی پسندوں کی مبینہ آزادی کی جدوجہد کی بھی حمایت کی۔ خیال ر ہے کہ پاکستان ان علیحدگی پسندوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے اور وہ بے وجہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھاتا رہا ہے۔

Loading...

Loading...