یکم فروری سے ہوائی سفر ہوگا مہنگا، ایئرپورٹ پر لگے گا لگیج اسکیننگ چارج

ہوائی سفر پر لگنے والے کئی سارے چارجز میں ایک اور چارج جڑ گیا ہے۔ دہلی ایئر پورٹ پر آپ کو اپنا سامان چیک۔ان کرانے کیلئے بھی زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔

Jan 17, 2019 06:20 PM IST | Updated on: Jan 17, 2019 09:05 PM IST
یکم فروری سے ہوائی سفر ہوگا مہنگا، ایئرپورٹ پر لگے گا لگیج اسکیننگ چارج

علامتی تصویر

ہوائی سفر پر لگنے والے کئی سارے چارجز میں ایک اور چارج جڑ گیا ہے۔ دہلی ایئر پورٹ پرآپ کو اپنا سامان چیک۔ان کرانے کیلئے بھی زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ ہر مسافر کیلئے 5 روپئے سے 50 روپئے کے درمیان کا یہ نیا چارج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 فروری سے نافذ ہوگا۔

ایئر پورٹ گھریلو اڑان  پر 110 سے 880 روپئے ایئر لائنس سے لے گا۔ انٹرنیشنل پرواز پر 149.33  ڈالر کے بیچ چارج لگے گا۔ ایئر لائنس یہ رقم مسافروں سےوصولیں گی۔ اس طرح ہر مسافر کو 5 روپئے سے 50 روپئے تک کا چارج دینا ہوگا۔

Loading...

بتادیں کہ بیس فیئر ، فیلو سر چارج، یو ڈی ایف، پیسینجر فی پہلے سے نافذ ہے۔ پسندیدہ سیٹ، ایکسٹرا لگیج کیلئے الگ چارج لگتا ہے۔ کچھ ایئر لائنس مین ویب چیک۔ان پر زیادہ چارج۔ پسندیدہ سیٹ کیلئے 500-3000 روپئے تک کا زیادہ چارج لگتا ہے۔ اب چیک ان کیلئے بھی الگ سے چارج دینا ہوگا۔

 

Loading...