ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا بڑا اضافہ، جانیں کیا ہے آج کی نئی قیمت

جمعہ کو قومی دارالحکومت دلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 70.55 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 64.97 روپئے فی لیٹر ہو گئی تھی

Jan 19, 2019 11:37 AM IST | Updated on: Jan 19, 2019 11:37 AM IST
ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا بڑا اضافہ، جانیں کیا ہے آج کی نئی قیمت

علامتی تصویر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو دلی میں پٹرول کی قیمت میں 8 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعہ کو قومی دارالحکومت دلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 70.55 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 64.97 روپئے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

ہفتہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آج دلی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں پٹرول 70.72 روپئے اور ڈیزل 65.16 روپئے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Loading...

آج کی نئی شرحیں

دہلی

پٹرول: 70.72 روپے فی لیٹر

ڈیزل: 65.16 روپے فی لیٹر

ممبئی

پٹرول: 76.35 روپے فی لیٹر

ڈیزل: 68.22 روپے فی لیٹر

Loading...