مسلسل آٹھویں دن ڈیژل کی قیمت میں اضافہ، ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول بھی ہوا مہنگا

ڈیزل کی قیمت میں آج مسلسل آٹھویں دن اضافہ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں معمولی گراوٹ کے بعد آج پھر سےاضافہ ہوگیا۔

Jan 17, 2019 11:58 AM IST | Updated on: Jan 17, 2019 11:58 AM IST
مسلسل آٹھویں دن ڈیژل کی قیمت میں اضافہ، ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول بھی ہوا مہنگا

علامتی تصویر

ڈیزل کی قیمت میں آج مسلسل آٹھویں دن اضافہ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں معمولی گراوٹ کے بعد آج پھر سےاضافہ ہوگیا۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت جمعرات کو 14 پیسے بڑھ کر 70.47 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ بدھ کو پٹرول کی قیمت میں مسلسل چھ دن بڑھنے کے بعد آٹھ پیسے کی کمی آئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں مسلسل آٹھویں دن اضافہ درج کیا گیا اور اس کی قیمت اب 64.78 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیژل بالترتیب 76.11 اور 67.82 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں قیمتیں بالترتیب 72.58 اور 66.55 روپے فی لیٹر رہیں۔

چنئی میں پٹرول 15 پیسے بڑھ کر 73.15 روپے اور ڈیزل 20 پیسے کے اضافہ کے بعد 68.42 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ گزشتہ آٹھ دنوں میں دہلی میں ڈیزل 2.54 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

Loading...

Loading...