بی جے پی حکومت زیرالتوا پروجیکٹوں کو مکمل کرکے ترقی کو رفتاردینے میں مصروف : وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہاکہ جو لوگ کسانوں کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے کہ ایسے آبپاشی پروجیکٹ انہیں کیوں نظر نہیں آتے

Jul 15, 2018 11:04 PM IST | Updated on: Jul 15, 2018 11:04 PM IST
بی جے پی حکومت زیرالتوا پروجیکٹوں کو مکمل کرکے ترقی کو رفتاردینے میں مصروف : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی ۔ فوٹو : ٹویٹر

مرزاپور : کانگریس سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں پر ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اتوار کو یہاں کہا کہ غریبوں اور کسانوں کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہانے والی حکومتوں سے علیحدہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت معاشرہ کے محروم طبقہ کے مفادات کے لئے دہائیوں سے زیرالتوا پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کررہی ہے۔

مسٹر مودی نے 3420کروڑ روپے کی لاگت والے بان ساگرپروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی حکومتیں کسانوں کے مفادات کے نام پر نصف پروجیکٹ بناتی تھیں اور لٹکاتی تھیں۔ بان ساگر پروجیکٹ کا خاکہ چار دہائی قبل تیار کیا گیا تھا ۔ اگر یہ پروجیکٹ وقت پرمکمل ہوتا تو اس کا فائدہ دودہائی پہلے ملنے لگتا۔ دو دہائی برباد ہوگئیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ جو لوگ کسانوں کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے کہ ایسے آبپاشی پروجیکٹ انہیں کیوں نظر نہیں آتے، کئی ریاستوں میں ایسے اٹکے، لٹکے اور بھٹکے پروجیکٹ ہیں۔ ریاست میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بننے کے بعد پورے پوروانچل اور ریاست کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتائج نظر آنے لگے ہیں۔بان ساگر پروجیکٹ کے علاوہ مسٹر مودی نے چنار میں کچھوا روڈ کے بالو گھاٹ پر گنگا پر پل کا افتتاح کیا جبکہ مرزا پور میں سرکاری میڈیکل کالج سمیت دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

Loading...

Loading...