بی جے پی کے حق میں ابتدائی رجحانات آنے کے بعد مودی نے دکھایا جیت کا نشان

نئی دہلی۔ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے حق میں آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وکٹری کانشان دکھا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Dec 18, 2017 11:58 AM IST | Updated on: Dec 18, 2017 01:16 PM IST
بی جے پی کے حق میں ابتدائی رجحانات آنے کے بعد مودی نے دکھایا جیت کا نشان

پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے پہنچے مسٹر مودی نے گاڑی سے اترنے کے بعد میڈیا کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور انگلیوں سے 'وكٹری' کا نشان بنایا۔

نئی دہلی۔  گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے حق میں آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وکٹری کانشان دکھا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے پہنچے مسٹر مودی نے گاڑی سے اترنے کے بعد میڈیا کی طرف دیکھ  کر ہاتھ ہلایا اور انگلیوں سے 'وكٹری' کا نشان بنایا۔

گجرات میں بی جے پی مسلسل ساتویں بار حکومت بنانے کی سمت میں گامزن ہے اور ہماچل پردیش میں وہ کانگریس کو پیچھے چھوڑ کر حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ رجحانات نتائج میں تبدیل ہونے جا رہے ہیں اور دونوں ریاستوں میں پارٹی جیت رہی ہے۔

بی جے پی ایم پی ستپال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ترقی کی سیاست کرتی ہے اور لوگوں نے 2022 میں نیا بھارت بنانے کیلئے ووٹ دیا ہے۔

Loading...

Loading...