سدھارتھ نگر اور بلرام پور کے لوگوں کا دلی سفر اب ہوا آسان، 27 نومبر کو ’ہم سفر‘ کو وزیر اعظم دکھا سکتے ہیں ہری جھنڈی

ڈومریاگنج ،سدھارتھ نگر۔ مشرقی اترپردیش کے لیے انڈین ریلوے کی جانب سے سال کے آخرتک بہترین تحفہ کی شکل میں کئی ٹرینیں ملنے کی قوی امید ہے جس میں ’ہم سفر‘ ٹرین بطورخاص ہے۔

Nov 24, 2016 06:30 PM IST | Updated on: Nov 24, 2016 08:13 PM IST
سدھارتھ نگر اور بلرام پور کے لوگوں کا دلی سفر اب ہوا آسان، 27 نومبر کو ’ہم سفر‘ کو وزیر اعظم دکھا سکتے ہیں ہری جھنڈی

ڈومریاگنج ،سدھارتھ نگر۔ مشرقی اترپردیش کے لیے انڈین ریلوے کی جانب سے سال کے آخرتک بہترین تحفہ کی شکل میں کئی ٹرینیں ملنے کی قوی امید ہے جس میں ’ہم سفر‘ ٹرین بطورخاص ہے۔۲۷؍ نومبر کو شمال مشرقی ریلوے کی جھولی میں دو اضافی ٹرینیں آ جائیں گی۔ ایک نئی ٹرین ملک کی پہلی ’ہمسفر‘ ہوگی تو دوسری ٹرین روزانہ بنیاد پر چلنے لگے گی۔ ہم سفر ٹرین چلنے سے  جہاں دہلی جانے والے لوگوں کے لئے آسانی ہو جائے گی ۔ وہیں آنند نگر،بڑھنی اور گونڈہ ہوکر ہفتے میں ایک دن چلنے والی 11079/11080 گورکھپور- ایل ٹی ٹی- گورکھپور ۔ ممبئی ایکسپریس اب روزانہ چلے گی۔ ریلوے بورڈ کی سفارش کے بعد شمال مشرقی ریلوے انتظامیہ نے  ان ٹرینوں کو چلانے کی تیاری تقریبا مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ وار ٹرین کو مستقل کرنے کے لئے ریلوے بورڈ کی جانب سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔۲۷؍ نومبر سے ہی وہ روزانہ باقاعدہ طور پر چلنے لگے گی۔

گورکھپور سے ایل ٹی ٹی جانے والی 11080 گورکھپور-ایل ٹی ٹیٰ ایکسپریس ہر سنیچرکو گورکھپور سے صبح ۳۰:۵بجے روانہ ہوتی ہے۔ یہ ٹرین آنندنگر، نوگڑھ، بڑھنی، تلسی پور، بلرام پور، گونڈہ اور لکھنؤ ہوتے ہوئے دوسرے دن لوکمانیہ تلک ٹرمنس پہنچتی ہے۔ واپسی میں یہ ٹرین 11079 ایل ٹی ٹی-گورکھپور ایکسپریس ہر جمعرات کو تیسرے پہر ۳۰:۳بجے  روانہ ہو کر مختلف اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے لکھنؤ، گونڈہ، بلرام پور، تلسی پور، بڑھنی، نوگڑھ، اسکابازاراور آنندنگر کے راستے تیسرے دن  صبح میں ۳۰:۱ بجے گورکھپور پہنچتی ہے۔ ایسے میں اب اس ٹرین کے روزانہ چلنے سے گورکھپور کے علاوہ مہراج گنج، سدھارتھ نگر اور نیپال کے سرحدی علاقے کے لوگوں کی راہ آسان ہو جائے گی۔ گورکھپور سے روزانہ ممبئی جانے والی 12541 گورکھپور-ایل ٹی ٹی، 11016کشی نگر اور اودھ ایکسپریس کی بھیڑ میں بھی کمی کا قوی امکان ہے۔ علاوہ ازیں آسانی سے ریزرویشن ٹکٹ ملنے کی بھی پوری امید ہے۔

             وہیں، دوسری طرف، گورگھپور، سدھارتھ نگرسے ہوتے ہوئے گزرنے والی پہلی ایئرکنڈ یشنڈ  ہمسفر ریل کو ۲۷؍نومبرکو وزیر اعظم نریندر مودی ہری جھنڈی دکھا سکتے ہیں۔ یہ کشی نگرسے نیپال کے سرحدی علاقوں سے ہوتے ہوئے آنندوہار اور دہلی کے درمیان چلے گی۔ اس کو لے کر شمال مشرقی ریلوے انتظامیہ نے زور شور سے تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹرین کی ریک گورکھپور پہنچ چکی ہے۔ علاقہ کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کے دلی دفتر کے مطابق، ہمسفر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے کل ممبرپارلیمنٹ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کر کے انہیں اس بابت ایک خط سونپیں گے۔ وزیر اعظم کی طرف سے منظوری ملنے پر وہی ہم سفر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ریل محکمہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  27کو کشی نگر آ رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران وہ ’ہمسفر ٹرین‘ کو ہری جھنڈے دکھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گورکھپور- گونڈہ الکٹریفکیشن، گورکھپور میں بننے والے الیکٹرک لوکو شیڈ اور گورکھپور-بالمیکی نگر نئی بجلی لائن سمیت شمال مشرقی ریلوے کی کئی اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کر سکتے ہیں۔ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ۹؍ پر خود کار سیڑھی اور لفٹ کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد کر سکتے ہیں۔۔

 ذرائع کے مطابق گورکھپور سے آنند وہار کے درمیان چلنے والی اس ٹرین کا ٹائم ٹیبل بھی  ریلوے کے ٹائم ٹیبل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایک ریک کے گورکھپور پہنچنے کے بعد شمال مشرقی ریلوے انتظامیہ نے ہمسفر ٹرین کو چلانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔وزیر اعظم کے ہاتھوں ہری جھنڈی ملتے ہی ٹرین پہلے سے طے شدہ روٹ اور وقت کے مطابق چلنے لگے گی۔

Loading...

jagdambika Pal

            واضح ہوکہ ممبئی کوجانے والی ٹرین کے روزانہ چلنے اور دلی کے لئے ہمسفر ٹرین کے چلنے سے گورکھپور ہی نہیں بستی، سدھارتھ نگر، نیپال اور ملحقہ علاقے کے لوگوں کی دہلی اور ممبئی کی راہ آسان ہو جائے گی۔ لیکن دقت کی بات یہ ہے کہ ہمسفرکا کرایہ عام ٹرینوں سے ۲۰؍ فیصد زیادہ ہوگا ۔ آپ کویہ بھی بتادیں کہ یہ ٹرین ہفتے میں تین دن چلے گی جس میں کل ۲۲؍ ڈبے ہوں گے۔ ٹرین ہفتہ میں ایک دن اتوار کو بڑھنی اور دو دن منگل اور جمعرات کو بستی کے راستے آنندوہار جائے گی۔ گورکھپوربستی روٹ پر یہ ٹرین لکھنؤ اور کانپور کے علاوہ اب گونڈہ میں بھی رکے گی۔ 12595/12596 نمبر کی ٹرین گورکھپور اور آنند وہار سے رات ۳۰:۸بجے ہی چلائی جائے گی جو تقریبا ۳۰:۱۲ گھنٹے میں اپنا سفرمکمل کر ے گی۔

Loading...